جی این این سوشل

پاکستان

ماضی کے حکمرانوں کو ریلیف دینے کیلئے قوانین میں ترامیم کی گئیں،عمر ایوب

سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے، پاکستان کی سالمیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اپوزیشن لیڈر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ماضی کے حکمرانوں کو ریلیف دینے کیلئے قوانین میں ترامیم کی گئیں،عمر ایوب
ماضی کے حکمرانوں کو ریلیف دینے کیلئے قوانین میں ترامیم کی گئیں،عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کو ریلیف دینے کیلئے قوانین میں ترامیم کی گئیں۔معیشت اس وقت بکھری پڑی ہے، وفاقی کابینہ جھوٹ بول رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے، پاکستان کی سالمیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں 426.4ارب روپے ریکوری ہوئی، ماضی کے حکمرانوں کو ریلیف دینے کیلئے قوانین میں ترامیم کی گئیں، سندھ کا صوبائی سرپلس زیرو ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا ہم اپنا صوبائی سرپلس مکمل کر چکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیل میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندے موجود ہیں، انٹیلی جنس ناکامی کا ذمہ دار کون ہے پوچھا جائے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہمارے کارکنوں کو پرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، مجھے معلوم ہے میری باتیں لوگوں کو چبھتی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا اپنی علاقائی خودمختاری کے لیے تین چیزیں ضروری ہے قومی یکجہتی جو اس وقت بکھری ہوئی ہے، قابل اعتبار دفاع مضبوط معیشت پر منحصر ہے، وہ بھی اس وقت بکھر گئی ہے، ہم خطرات کی زد میں ہیں، اس پر میں نے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز باالخصوص آئی ایس آئی کا بجٹ ہمیں بتائیں کہ وہ بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے، کہا وہ بجٹ ویگو ڈالوں پر لگ رہا ہے جو ہمارے پیچھے لگ رہے ہیں، یا وہ ویگو ان دہشت گردوں کے پیچھے لگ رہی ہیں۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں 45 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی آر میں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اکسانے والے افراد تدفین میں رکاوٹ ڈالنے، لاش جلانے والے 19 معلوم اور 15 نامعلوم افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں  45 افراد کے خلاف مقدمہ درج

سندھ کے شہر عمرکوٹ میں توہین مذہب کے الزام کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ 45 افراد کے خلاف درج ہوا کیا گیا جس میں ڈی آئی جی جاوید جسکانی، ایس ایس پی اسد چوہدری، ایس ایس پی آصف رضا بلوچ، سی آئی اے ٹیم سمیت ایس ایچ اوسندھڑی، لوگوں کو طیش دلانے والا عمر جان سرہندی نامزد ہیں۔

سندھڑی تھانے میں مقدمہ قتل، دہشتگردی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا جبکہ اس میں ایف آئی اے کے دی ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ پریونشن اینڈ پنشمنٹ ایکٹ 2022 شامل ہیں جس میں ڈی آئی بی انچارج دانش بھٹی، سب انسپکٹر ہدایت اللہ ناریجو و دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا۔ 

درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شاہنواز کو پولیس نے اپنی حراست میں قتل کیا، اس قتل میں تمام وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اکسایا، قتل کا مقدمہ ڈاکٹر شاہنواز کے بہنوئی ایڈووکیٹ ابراہیم کی مدعیت میں درج ہوا۔

ایف آئی آر میں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اکسانے والے افراد تدفین میں رکاوٹ ڈالنے، لاش جلانے والے 19 معلوم اور 15 نامعلوم افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔

ڈاکٹر شاہنواز کو کراچی سے تحویل میں لے کر ایس ایس پی عمرکوٹ کے ریڈر سب انسپکٹر عبدالستار کے حوالے کیا گیا تھا جن کے ہمراہ کانسٹیبل نواب سمیجو، امان اللہ، ندیم کھوسو، شاہ محمد، عرفان شاہانی، مشتاق علی اور عطا حسین تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق جعلی مقابلے کے بعد ڈاکٹر شاہنواز کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا، جسم پر گولیوں کے نشانات، بازوؤں، کندھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات تھے۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ ڈاکٹر شاہنواز ایک مذہبی اور روشن خیال انسان تھے تاہم وہ کچھ عرصے سے نفسیاتی دباؤ کا شکار تھے، ملزمان نے منصوبہ بندی سے مذہبی اور نظریاتی وجوہات کو جواز بنایا، میرے بہنوئی کو جھوٹے پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا جبکہ ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے دہشت اور خوف پھیلایا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔

یا د  رہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll