Advertisement

بولیویا میں فوجی بغاوت ناکام، جنرل گرفتار

جنرل زونیگا کو بولیویا کے سابق رہنما ایوو مورالس پر کھلے عام تنقید کرنے کے بعد برطرف کر دیا گیا، بولیوین صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 27th 2024, 2:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بولیویا میں فوجی بغاوت ناکام، جنرل گرفتار

بولیویا میں فوج نے صدارتی محل سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا، دارالحکومت میں سینٹرل اسکوائر پر بھی قبضہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بولیویا کے دارالحکومت لا پاز میں صدارتی محل پر فوجیوں کے قبضے کے چند گھنٹوں بعد عوام احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئی جس کے بعد پولیس نے بغاوت کی کوشش کرنے والے رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔

فوج نے چند گھنٹے قبل دارالحکومت لاپاز میں صدارتی محل سمیت انتظامی امور کی اہم عمارتوں پر مشتمل علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا، اور صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے فوجیوں نے موریلو اسکوائر پر پوزیشن سنبھال لی تھی اور صدارتی محل کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا تھا۔

باغی فوجیوں کے انچارج جنرل جوآن جوس زونیگا نے فوج کے محاصرے کے بعد کہا تھا کہ وہ جمہوریت کی تنظیم نو چاہتے ہیں اور وہ فی الحال صدر لوئس آرکے کا احترام کرتے ہیں لیکن کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے، انہوں نے کہا تھا کہ ایک اشرافیہ نے ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔

صدر آرسی نے بغاوت کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے منظم ہونے اور جمہوریت بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد سیکڑوں افراد صدارتی محل کی جانب بڑھنا شروع ہو گئے تھے۔

صدر لوئس آرس نے اپنے ویڈیو بیان میں فوجی افسران کو حکم دیا کہ اگر وہ ملٹری کمانڈ کی لائن کا احترام کرتے ہیں تو تمام فورسز کو واپس بلا لیں۔رپورٹس کے مطابق بولیویا کے صدر نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بظاہر ہونے والی کسی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔انہوں نے کہا کہ بولیویا کے عوام کو اس بغاوت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں خود کو متحرک اور منظم کرنے کی ضرورت ہے۔

بولیوین عوام کی بڑی تعداد کو سامنے دیکھ کر باغی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے، جس کے بعد جنرل جوآن جوس زونیگا کو گرفتار کر لیا گیا۔

بولیوین صدر نے نئے فوجی کمانڈروں کی تقرری کا بھی اعلان کر دیا ہے اور ان اطلاعات کی تصدیق کی کہ جنرل زونیگا کو بولیویا کے سابق رہنما ایوو مورالس پر کھلے عام تنقید کرنے کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔

بولیویا میں پیدا ہونے والے اس تازہ صورتحال  سے متعلق وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ امریکا ساری صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتا ہے۔

Advertisement
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل

  • 4 hours ago
معروف اداکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" ریلیز

معروف اداکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" ریلیز

  • 4 hours ago
عدالتی نظام  جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست  سے  ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ،  سلمان اکرم راجہ

عدالتی نظام  جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ

  • 3 hours ago
صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت

  • 5 hours ago
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 hours ago
پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا

  • 6 hours ago
عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان

  • 2 hours ago
راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل، رکشہ ڈرائیور کا عدالت میں اعترافِ جرم

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل، رکشہ ڈرائیور کا عدالت میں اعترافِ جرم

  • 4 hours ago
راولپنڈی  : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی  گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال  جاری 

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری 

  • 2 hours ago
اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس

  • 2 hours ago
سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی

  • 3 hours ago
کراچی: ڈیفنس میں جنازے کے دوران فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی

کراچی: ڈیفنس میں جنازے کے دوران فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی

  • 5 hours ago
Advertisement