عدت نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے
عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر فیصلہ آجسنایا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت ہو گی یا سزا برقرار رہےگی، فیصلہ آج3 بجے سنایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی اس وقت صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں، ایف آئی اے ریاست مخالف ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر بانی پی ٹی آئی سے دو بار اڈیالہ جیل میں تفتیش کر چکی ہے، ریاست مخالف ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف تاحال کوئی نیا مقدمہ درج نہیں کیا گیا
فی الوقت بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی نیا کیس کہیں دائر نہیں ہوا اور عدت میں نکاح کیس میں فیصلہ حق میں آنے کی صورت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے امکانات ہیں۔
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 25 جون کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔
پاکستان کا ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر
- 11 hours ago
ژوب سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اعلی قیادت کا خراج تحسین
- 11 hours ago
غزہ جنگ بندی، فلسطینی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
- 12 hours ago
امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی
- 13 hours ago
نو منتخب امریکی صدر کی حلف برداری کب اور کہاں ہو گی؟
- 13 hours ago
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری
- 13 hours ago
غزہ جنگ بندی : اسرائیلی وزرا نے استعفے دینا شروع کر دیے
- 12 hours ago
ٹک ٹاک نے طالبعلم کی جان لے لی
- 12 hours ago
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات میں ملکی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،نوازشریف
- 12 hours ago
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم
- 13 hours ago
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی
- 14 hours ago
برطانیہ میں گرومنگ گینگ اسیکنڈلز اور وہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی مشکلات
- 14 hours ago