جی این این سوشل

جرم

غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث افسران گرفتار

دونوں ملزمان پر پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ اور ڈیٹا میں ردوبدل کا بھی الزام ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث افسران گرفتار
غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث افسران گرفتار

غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کائونٹر ٹیرارزم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو پاکستانی پارسپورٹ جاری کرنے میں ملوث صدر پارسپورٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کور گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے صدر میں قائم مرکزی پاسپورٹ دفتر کے فرید شاہ نامی سپرنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نصرت علی 63 غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ کی فراہمی میں ملوث رہے۔ دونوں ملزمان پر پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ اور ڈیٹا میں ردوبدل کا بھی الزام ہے۔

تحقیقات کے بعد افغان شہریوں کو جعلسازی سے جاری پاسپورٹس منسوخ کر دیے گئے تھے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مذکورہ غیر ملکی بیرون ملک ملازمت کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈبلیو کی چھاپہ مار کارروائیوں میں دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔

کھیل

نریندر مودی کی بھارتی کپتان روہت شرما کو کرکٹ پر فامنس پر شاباش 

نریندر مودی نے کپتان روہت شرما کے بیٹنگ اور کپتانی میں جارحانہ انداز اپنانے کی تعریف کی ، بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ روہت شرما کا کرکٹ کا کیریئر بطور کپتان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نریندر مودی کی بھارتی کپتان روہت شرما کو  کرکٹ پر فامنس پر شاباش 

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتی کپتان روہت شرما کو شاباش 

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) سے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کو سراہا۔ 
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بہترین شخصیت ہو۔ 
نریندر مودی نے کپتان روہت شرما کے بیٹنگ اور کپتانی میں جارحانہ انداز اپنانے کی تعریف کی ، بھارتی وزیراعظم نے لکھا کہ روہت شرما کا کرکٹ کا کیریئر بطور کپتان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 میں روہت شرما کی کپتانی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی فائنل ٹرافی جیت لی۔ ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی بھارتی مایہ ناز بلے باز روہت شرما کے کرکٹ کے کیریئر کا بھی اختتام ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری

قانون کےمطابق شہریوں کی کسی قسم کی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے، جسٹس بابرستار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری

aسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نےبشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کے فیصلے کے حکم نامے میں لکھا کہ قانون کےمطابق شہریوں کی کسی قسم کی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے،سسٹم کےذریعے40لاکھ شہریوں کی سرویلنس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پرہے،وزیراعظم اورکابینہ اس ماس سرویلنس کےاجتماعی اورانفرادی طورپرذمےدارہیں۔

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ عدالت امیدکرتی ہےوزیراعظم انٹیلیجنس ایجنسیوں سےرپورٹس طلب کرکےمعاملہ کابینہ کےسامنےرکھیں گے،وزیراعظم لا فل مینیجمنٹ سسٹم سےمتعلق 6 ہفتوں میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرانےکے پابند ہوں گے،وزیراعظم بتائیں کہ کیا قانون و آئین کے برخلاف شہریوں کی سرویلنس جاری ہے؟

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم بتائیں کہ لا فل انٹرسیپشن منیجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور ماس سرویلنس کا ذمہ دار کون ہے؟وزیراعظم بتائیں کہ سرویلنس سسٹم کا انچارج کون ہےجو شہریوں کی پرائیویسی کو متاثر کر رہا ہے،تمام ٹیلی کام کمپنیاں لا فل انٹرسیپشن مینیجمنٹ سسٹم سےمتعلق اپنی رپورٹس 5 جولائی تک جمع کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی میں دلکش تصا ویر وائرل

اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پاکستانی  اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی  میں دلکش تصا ویر وائرل
 
پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اٹلی کی معروف سیا حتی مقام لاما مونا چائل پر اپنے ٹرپ کے دوران لی گئی تصاویر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دیا۔ 
اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 
شیئر کی گئی تصاویر میں اٹلی کے سیاحتی مقام پر سورج کے ڈھلنے کو فلمایا گیا ہے۔ نیلگوں آسمان پر سورج کی روشنی کے ساتھ بدلتے رنگ ایک دلفریب نظارہ پیش کررہے ہیں۔ اداکارہ نے سیاحتی مقام پر نظر آنے والے قدرت کے نظاروں کو ایک مکمل ناقابل یقین حسن کا نظارہ قرار دیا۔ 
 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

سیاحتی مقام کی تصاویر کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی تصاویربھی لگائیں۔  سوشل میڈیا صارفین نے جہاں سیاحتی مقام کی لی گئی حسین تصاویر کو سراہا، وہاں ماہرہ خان کے عریاں لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کے لباس کو خلاف تہذ یب قرار دیا۔
پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll