جی این این سوشل

علاقائی

اسمبلی میں ہٹلر بازی ہرگز برداشت نہیں ، سپیکر پنجاب اسمبلی

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ایوان میں اخلاقیات برقرار رکھنے کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسمبلی میں ہٹلر بازی ہرگز برداشت نہیں ، سپیکر پنجاب اسمبلی
اسمبلی میں ہٹلر بازی ہرگز برداشت نہیں ، سپیکر پنجاب اسمبلی

سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا کہ اسمبلی میں ہٹلر بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی بے ہودہ نعروں کی اجازت دی جائے گی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ایوان میں اخلاقیات برقرار رکھنے کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ماحول کسی صورت خراب ہونےنہیں دیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں نمائندےہر زبان میں تقریر کرسکتے ہیں، اسمبلی میں ہلڑ بازی ہرگز برداشت نہیں اور نہ ہی ہودہ نعروں کی اجازت ہوگی۔

محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ آئینی طریقہ کار کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

تفریح

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے نکاح کی تصاویر شیئر کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا۔

پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں انہیں سفید عروسی جوڑے میں نکاح کے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ انسٹااسٹوریز میں امام ان کا نکاح پڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

تاہم شادی کی تصاویر سے زیادہ پوسٹ کا کیپشن توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں انہوں نے شادی میں تاخیر کے سبب ملنے والے طعنوں کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے۔انہوں نے ان تمام لوگوں جو شادی نہ کرنے یا ہونے پر لڑکیوں کو ٹوکتے ہہیں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا، آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی لو جی اب کرلی‘۔

شادی کے اعلان کے ساتھ ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ جیتنے کا سارا کریڈ ٹ انوشکا کو دے دیا

روہت شرماکاکہناتھاکہ اس فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ جیتنے کا سارا کریڈ ٹ انوشکا کو دے دیا

 کوہلی نے ورلڈکپ جیتنے کا سہرا انوشکا کے سر سجا دیا۔
سٹاربھارتی  کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ جشن منانے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ 
ویرات کوہلی نے لکھا یہ انوشکا شرما کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا، انوشکا نے انہیں اچھا انسان بنانے میں مدد کی، شکریہ ادا کرنےکیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ 
خیال رہے کہ کوہلی نے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کےبعدبھارتی کپتان روہت شرمانےبھی ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی کپتان روہت شرماکی کپتانی میں انڈین ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاچیمپئن بن گیا ہے۔کامیابی کےبعدروہت شرمانےریٹائرمنٹ کااعلان کیا تھا۔
روہت شرماکاکہناتھاکہ اس فارمیٹ کو ورلڈکپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کےلیے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

نادرا کے دفتر کے باہر حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نادرا کے دفتر کے باہر حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری

راولپنڈی : راولپنڈی میں نادرا کے دفتر کے باہر سے حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حساس ادارے کا ملازم سرکاری گاڑی میں فیملی کے ساتھ نادرا کے دفتر آیا تھا۔ گاڑی تھانہ صادق آباد کے علاقے میں مری روڈ سے چوری کی گئی۔

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔  پولیس مختلف علاقوں میں  ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کی بازیابی کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll