کراچی میں فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
لیاری بلڈنگ واقعے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، مراد علی شاہ


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فلیٹ خریدنے سے پہلے عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہونے کی جانچ کو یقینی بنائیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لیاری عمارت حادثہ بہت دکھی کرنے والا ہے،ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، کوشش یہی تھی کہ جانیں بچائی جائیں، عمارت کا ملبہ اٹھانےکا کام آج مکمل کرلیا جائےگا، لیاری عمارت حادثے پر کمیٹی بنا دی ہے، کل اجلاس میں رپورٹس کا جائزہ لیں گے ۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گزشتہ شب آگرہ تاج میں خالی کرائی گئی عمارت چند سال قبل ایس بی سی اے کی منظوری کے بغیر بنی تھی، اولڈسٹی ایریا میں 400 سے زائد خطرناک عمارتوں کے مکینوں کی متبادل رہائش کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری فلیٹ خریدنے سے پہلے یہ جانچ یقینی بنائیں کہ عمارت کو تمام منظوریاں حاصل ہیں یا نہیں؟
وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں یوم عاشور کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کوشش کی ہے جلوس میں سکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ساڑھے17 ہزار سے زائد مجالس ہوئی ہیں، سندھ میں محرم کے دوران 1400 سے زائد مجالس کو سکیورٹی دی جاتی ہے اور 50 ہزار پولیس اہلکار جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے تعینات ہیں۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 5 گھنٹے قبل







