ایف آئی آر میں درج سیکشن کے تحت ملزمان کو ایک سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہل پر ہرن کا شکار کرنے اور اسے ذبح کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہرن کو ذبح کرنے کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کا تعلق گاؤں گوکینا سے ہے، یہ اقدام اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ مقدمے میں ویڈیو میں نظر آنے والے بشیر عباسی، زین عباسی اور دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں درج سیکشن کے تحت ملزمان کو ایک سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ ہرن کے غیرقانونی شکار کا پہلا واقعہ نہیں، جولائی 2022 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ سندھ میں پیش آیا تھا۔
سندھ کے صحرائی ضلع تھر کے شہر مٹھی میں 9 نایاب ہرنوں کا شکار کرنے والے 3 شکاریوں کو مقامی رہائشیوں نے پکڑ لیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے جنگلی حیاتیات کی نسل کشی کرنے والے شکاریوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
سندھ کے صحرائی علاقے میں نایاب نسل کے ہرن کا شکار کوئی نئی بات نہیں، مگر ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ مقامی لوگوں نے شکاریوں کو پکڑ کر ان کی گاڑیاں، ہتھیار اور مارے گئے 9 ہرن بھی اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔

صدر ٹرمپ آج آذربائیجان اورآرمینیا کے تاریخی امن معاہدے کی میزبانی کرینگے
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کی منظوری دے دی،شہریوں کو انخلا کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر ،ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کا مکروہ چہرہ بے نقاب،نیتن یاہوکاآپریشن سیندور کے دوران بھارت کی مدد کا اعتراف
- ایک گھنٹہ قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدرکا 67 واں یوم شہادت،صدر ،وزیر اعظم وعسکری قیادت کا خراج عقیدت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 13 گھنٹے قبل

بنوں : ایف سی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ڈرون حملہ،ایک اہلکار شہید،3زخمی
- 37 منٹ قبل