موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہم سب کے سامنے ہیں، اس لیے ایسا کوئی منصوبہ نہ لایا جائے جس سے ماحولیاتی نقصان ہو یا درختوں کی کٹائی کی نوبت آئے،عدالت


لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے کینال روڈ پر درختوں کے تحفظ سے متعلق واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینال پر کسی منصوبے کے تحت ایک بھی درخت نہ کاٹا جائے۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ کینال روڈ پر موجود درخت دہائیوں پرانے اور ماحول دوست ہیں، جنہیں کاٹنا ماحول کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
عدالت نے یہ بھی یاد دلایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بھی کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی کے خلاف فیصلہ موجود ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے سی بی ڈی (سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ) میں بلند و بالا عمارتوں کے متعلق کہا کہ وہ عالمی ماحولیاتی معیار کے مطابق بنائی جائیں گی، اور ان کی چھتوں پر گرینری لگانا لازم ہوگا تاکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔
دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے ییلو بس منصوبے پر بھی استفسار کیا جس پر وکیل نے بتایا کہ حکومت الیکٹرک ییلو بسیں متعارف کروا رہی ہے اور اس پر سروے جاری ہیں۔
عدالت نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ منصوبہ ضرور لائیں، ہم اس کے خلاف نہیں ہیں، لیکن کینال روڈ پر درختوں کو ہر صورت بچایا جائے۔
عدالت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہم سب کے سامنے ہیں، اس لیے ایسا کوئی منصوبہ نہ لایا جائے جس سے ماحولیاتی نقصان ہو یا درختوں کی کٹائی کی نوبت آئے۔
عدالت نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات آپ سب نے دیکھے نہیں ہیں، مغربی ممالک تو ان تبدیلیوں سے نمٹ لیں گے ہم نہیں نمٹ سکتے، خدارا اپنی آنے والی نسلوں پر رحم کریں اور درخت لگائیں۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 19 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 14 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago



