واقعے کے دوران اسرائیل کے مختلف شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


یمن کے حوثی گروہ نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے، جسے اسرائیلی فوج نے دورانِ پرواز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق، اتوار کی صبح یمن سے داغا گیا میزائل اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا۔ واقعے کے دوران اسرائیل کے مختلف شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کچھ دیر بعد ایران نواز حوثی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے وسطی اسرائیل کے ساحلی شہر یافا کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا ایک حصہ ہے اور وہ فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اسرائیلی ردعمل اور ممکنہ جوابی اقدامات
اسرائیلی حکام نے حوثیوں کو سخت نتائج کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یمن سے حملے جاری رہے تو بحری و فضائی ناکہ بندی نافذ کی جا سکتی ہے۔ اسرائیل اس سے قبل بھی حوثی تنصیبات پر فضائی کارروائیاں کر چکا ہے۔
اکتوبر 2023 میں غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد سے حوثیوں نے اسرائیل اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو بھی بارہا نشانہ بنایا ہے، جس سے بین الاقوامی بحری تجارتی راستے متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم، اب تک فائر کیے گئے بیشتر ڈرون اور میزائل راستے میں ہی تباہ کر دیے گئے یا ہدف تک پہنچنے سے پہلے گر چکے ہیں۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 9 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 11 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 7 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 6 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 9 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 7 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 4 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 6 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago








