جی این این سوشل

پاکستان

محسن نقوی کا ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محسن نقوی کا ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم
محسن نقوی کا ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم

محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ کردیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اور انہیں ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، جب کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر اور شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے۔

دنیا

امریکی انتخابات: صدراتی الیکشن کا پہلا نتیجہ سامنے آ گیا

امریکی قصبے ڈکس ویلی نوچ میں ڈٓلے گئے کل 6 ووٹوں میں سے 3 کملا ہیرس اور 3 ڈونلڈ ٹرمپ نے حاصل کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: صدراتی الیکشن کا پہلا نتیجہ سامنے آ گیا

امریکی صدارتی انتخابات میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ایک امریکی قصبے ڈکس ویلی نوچ میں ڈالے گئے ووٹوں کا نتیجہ آ گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو ہمپشائر کے چھوٹے  سے قصبے ڈکس ویلی نوچ میں ووٹ رات 12 بجے ڈالے گئے ، ڈالے گئے کل 6 ووٹوں میں سے 3 کملا ہیرس اور 3 ڈونلڈ ٹرمپ نے حاصل کئے، جبکہ  اس موقعے پر پولنگ اسٹیشن میں موسیقی کا ساز اکارڈین بھی بجایا گیا۔

نیو ہیمپشائر کا شہر ڈکس وِل نوچ شمال میں امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے، جس کا شمار امریکا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں انتخابی دن کا آغاز ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ  قصبہ اپنی آدھی رات کی ووٹنگ کے لیے جانا جاتا ہے، ڈکسیل نوچ کے بعد اب ریاست ورماؤنٹ میں پاکستانی وقت کے مطابق ووٹنگ دوپہر تین بجے شروع ہوگی۔

 2020 کے الیکشن میں  امریکی صدر جو بائیڈن نےیہاں سے  5  ووٹ حاصل کئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر

سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک  اور درخواست دائر

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان ایک اور درخواست میں دائر کی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ سپریم کورٹ نے آئینی درخواست کو ڈائری نمبر بھی الاٹ کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے، عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کا اختیار پارلیمان کے پاس بھی نہیں۔ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ بنیادی حقوق کو ختم یا کم نہیں کیا جا سکتا، اس لیے عدلیہ کی آزادی سے متصادم ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں تشکیل نو پانے والے جوڈیشل کمیشن کو اجلاس منعقد کرنے سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ صدر مملکت اور وزیراعظم کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کے لیے 2 سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا، دونوں سینئر ججز نے اسی ہفتے چھبیسویں ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے حال ہی میں آئین میں 26ویں ترمیم کرتے ہوئے آئینی معاملات سننے کے لیے آئینی بینچ تشکیل دینے کی منظوری دی ہے جبکہ ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان سواتی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا گیا۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے اعظم خان سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، جسے  عدالت نے مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll