جی این این سوشل

پاکستان

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد سے متعلق ٹی او آرز طے کرے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے 5 نام پاکستان تحریک انصاف اور 5 نام جمعیت علمائے اسلام  سے جانب سے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے لیے ناموں کا تبادلہ رواں ہفتے تحریک تحفظ آئین اور جے یو آئی کے درمیان ہوگا، تحریک انصاف کا وفد رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی مقررہ ٹائم فریم میں اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔

جرم

شہبازشریف کا باجوڑ دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہبازشریف  کا  باجوڑ دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے باجوڑ دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے واقعہ کے ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے سزا دلوانے کی ہدایت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے اس کو قبول نہیں کرتے، رؤف حسن

ریاستی اداروں اور عوام میں خلاء پیدا کیا گیا، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے اس کو قبول نہیں کرتے، رؤف حسن

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے اس کو قبول نہیں کرتے، ریاستی اداروں اور عوام میں خلاء پیدا کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی کوئی وضاخت نہیں دے سکتا، تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین ہیں جو اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہیں۔ آئین میں درخ حقوق عوام کو دیئے جائیں اور عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ کا جو رویہ ہے وہ انتہائی غلط ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکتے رہیں، ہیومن رائٹس کی رپورٹ پر ان کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔  تحریک انصاف نے ہمیشہ اس طرح کے رپورٹس کا خیر مقدم کیا ہے، ان رپورٹس کا مطلب اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ سچائی کو سامنے لانا ہے، پاکستان کے عوام آزادی اظہار رائے چاہتی ہیں، پاکستان کے لوگ صاف و شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں۔

رؤف خسن کا کہنا تھا کہ جھوٹ کو چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے، یو ایس کانگرس نے کہا پاکستان میں رول آف لا کو یقینی بنایا جائے، ایسا لگتا ہے حکومت وقت اپنی ہی ذہنیت میں پھنسی ہوئی ہے، انسان جھوٹ کو چھپانے کیلئے بھی جھوٹ بولتا ہے۔ حکومت پاکستان کا بیانیہ جھوٹ پر جھوٹ بنا ہوا ہے، عوام اور ریاستی اداروں میں خلا پیدا ہو رہا ہے جو بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو پچھلے 1 سال سے نہ حق جیل میں رکھا ہوا ہے۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ اس وقت ہم ایک ڈھلان کے اوپر ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم تباہی کے قریب جا رہے ہیں، تمام مشکلات کا حل اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کےعلاوہ کوئی کرائسز سے نہیں نکال سکتا۔حکومت وقت اپنی ہی ذہنیت میں پھنسی ہوئی ہے، عوام اور ریاستی اداروں میں خلا پیدا ہو رہا ہے جو بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کا عندیہ

اقتصادی فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے دونوں ملکوں کی تاجر برادری اور شہریوں کی فلاح کے لئے کارگو سروس شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  کا  پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کا عندیہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سیاحت، تجارت اور ثقافتی تبادلوں کے مواقع کو اجاگر کیا۔

دوشنبے میں سومونیر کے چیف ایگزیکٹو عبد لکوسم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان پروازوں میں اضافہ کرنے اور کارگو سروس شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اقتصادی فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے دونوں ملکوں کی تاجر برادری اور شہریوں کی فلاح کے لئے کارگو سروس شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll