جی این این سوشل

دنیا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کل سے آستانہ میں شروع

وہ تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی موجودہ صورتحال اوراسے مزید مستحکم کرنے کے علاوہ موجودہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی  اجلاس کل سے آستانہ میں شروع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 عالمی رہنما آج قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں اکٹھے ہوئے ہیں،  جہاں وہ کل شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل برائے سربراہان مملکت کے چوبیسویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وہ تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی موجودہ صورتحال اوراسے مزید مستحکم کرنے کے علاوہ موجودہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر عالمی رہنما اعلامیہ آستانہ اور دوسری مشترکہ دستاویزات پردستخط کرینگے۔وزیراعظم شہبازشریف سربراہ اجلاس میں اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

وہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف پیش کرینگے اور اس بات پر زوردینگے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ساتھ علاقائی روابط بڑھانے اور تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر اجلاس میں شریک رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

 

پاکستان

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں یہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی مقدمات، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں فیصلہ محفوظ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی مقدمات، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی میں ہوئی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ نے میسج کیا کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں ہیں، جس پر جج نے کہا بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے، میں نے اپنی تسلی کے لیے ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا ہے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا اعلیٰ عدالت کا حکم ہے ہونا تو ایسا ہی چاہیے، جس پر فاضل جج کا کہنا تھا جیل سپرینٹنڈنٹ کے میسج کا پرنٹ نکال کر مجھے دیں میں اسے فائل کا حصہ بناؤں گا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ کے مسیج کا پرنٹ ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا میں نے زندگی میں ایک ملزم پراتنے مقدمات بنتے نہیں دیکھے، جب جرم ہوا ملزم تو حراست میں تھا، کیس کیسے بنائے گئے، جس پر جج نے کہا آپ کا پوائنٹ بڑا زبردست ہے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا میرا کلائنٹ کل کہہ رہا تھا میں بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں، کلائنٹ بھوک ہڑتال پر اس لیے جا رہا ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تیل اورگیس کی موثر پالیسی کیلئے کمیٹی تشکیل

شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں گیس اور تیل کے ذخائر کی دریافت کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ مقامی تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت حکومت کی ترجیح میں شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیل اورگیس کی موثر پالیسی کیلئے کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کی زیر قیادت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ صارفین سے مشاورت کے بعد ملک میں تیل اور گیس کیلئے موثر پالیسی کیلئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔

شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں گیس اور تیل کے ذخائر کی دریافت کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ مقامی تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت حکومت کی ترجیح میں شامل ہے۔

انہوں نے پٹرولیم اور گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں کو سمندر کے اندر کے ذخائر دریافت کرنے کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ مقامی ذخائر کی پیداوار سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ میں بچت ہو گی اور عام آدمی کو سستا تیل اور گیس ملے گا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس شعبے کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔اس موقع پر پٹرولیم اور گیس ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے آئندہ تین سال میں ملک میں پانچ ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔اِس عرصے کے دوران پٹرول اور گیس کی تلاش کیلئے دو سو چالیس مقامات کی کھدائی کی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll