جی این این سوشل

جرم

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان کے قیام کے پیش نظر حساس معلومات ملنے پر باجوڑ کے علاقے میں ایک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ  میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان کے قیام کے پیش نظر حساس معلومات ملنے پر باجوڑ کے علاقے میں ایک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا۔ 
دوران آپریشن، سیکیورٹی فورسز کا سامنا تخریب کاروں سے ہوا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 
ٓئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں  ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
باجوڑ میں اہل علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھر پورحمایت کا یقین دلایا۔ 
پاکستانی افواج ملک کے طول و عرض میں امن و امان کے قیام کی خاطر ہر دم کوشاں ہیں۔

پاکستان

 لاپتہ افراد کے معاملہ، علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ طلبی

خیبرپختونخوا میں روز بروز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 لاپتہ افراد کے معاملہ، علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ طلبی

 لاپتہ افراد کے معاملہ پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلب کر لیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 22 جولائی کو عدالت میں پیش ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں روز بروز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ پولیس اور سی ڈی ٹی بھی لوگوں کو اغوا کر رہی ہے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ صوابی کے زیر حراست شہری کی رہائی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ میں کہا کہ درخواست گزار کا بھائی ایس ایچ او تھانہ صوابی کی غیر قانونی حراست میں ہے، درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ اس کے بھائی کو بغیر فوجداری مقدے کے حراست میں لیا گیا، 10 جون کو عبدالسعید کو پشاور سے اٹھایا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ ایس ایچ او 70 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے، سی ٹی ڈی سمیت پولیس لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کر رہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مقدمات میں اضافہ پر وزیر اعلیٰ کو طلب کیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ بتائیں کہ جبری گمشدگیوں کو روکنے اور کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولا کوٹ جیل سے فرار ہونے والے 4 قیدی گرفتار

30 جون کو ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 18 قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ ایک قیدی گولی لگنے سے ہلاک ھو گیا تھا، جیل سے فرار ہونے والے مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولا کوٹ جیل سے فرار ہونے والے  4 قیدی گرفتار

راولا کوٹ : راولاکوٹ میں جیل سے گزشتہ دنوں فرار ہونے والے 18 قیدیوں میں سے مزید ایک کو پکڑ لیا گیا، جس کے بعد دوبارہ گرفتار قیدیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والا قیدی مکرم بھی دوبارہ قانون کے شکنجے میں آگیا، ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ محمد ریاض مغل کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب ریڈ کرکے چوتھے قیدی کو پکڑا۔ مکرم کو دفعہ 377 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

30 جون کو ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 18 قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ ایک قیدی گولی لگنے سے ہلاک ھو گیا تھا، جیل سے فرار ہونے والے مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ 4 جولائی کو بھی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 3 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں نعمان، عثمان اورفیضان شامل ہیں، انھیں جنگل سے گرفتارکیا گیا۔

یاد رہے کہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے تیس مئی کو رجسٹرار ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کو خطرناک قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے امکانات کے پیش نظر انتہائی غیر محفوظ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے مفرور قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم الحرام 8 جولائی کو ہو گی

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،  یکم محرم الحرام 8 جولائی کو  ہو گی

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم محرم الحرام 1446 ہجری 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔  

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ، حضرت محمد مصطفی ﷺنے فرمایا کہ امام حسن ؓاور امام حسین ؓجنت کے سردار ہیں، ہمیں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll