جی این این سوشل

پاکستان

حکومت نے آئی ایس آئی کو فون کال ٹریس کرنے کی اجازت دیدی

وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری دے دی، فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے آئی ایس آئی کو فون کال ٹریس کرنے کی اجازت دیدی
حکومت نے آئی ایس آئی کو فون کال ٹریس کرنے کی اجازت دیدی

وفاقی حکومت نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی )کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی اجازت دیدی۔وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔

 سمری کے مطابق فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے، آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایجنسی کے نامزد کیے گئے افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا، ایجنسی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر کو تعینات نہیں کر سکے گی، کابینہ نے نامزدگی کا اختیار پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا۔

خفیہ ادارے کو مشتبہ افراد کی فون کالزمیں مداخلت کا اختیار دینے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی اے نے حکم نامے پر عمل درآمد شروع کردیا ۔

پی ٹی اے نے تمام موبائل فون آپریٹرز کو نوٹیفکیشن کی کاپی جاری کردی، پی ٹی اے نے تمام لائسنس ہولڈرز کو بھی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملکی قومی سلامتی کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

پاکستان

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

آصف زرداری اور شہباز شریف نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

آصف علی زرداری نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر کرتی ہے، ملک سے دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔صدر مملکت نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اوردیگر سکیورٹی فورسزکی قربانیاں لازوال ہیں۔

وزیراعظم نے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسزکی کارکردگی کی تعریف کی، حملے میں شہید ہونیوالے سکیورٹی فورسز کے بہادر اورجری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے حملے مییں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں، فرنٹیئرکانسٹیبلری کے لانس نائیک کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد شہید

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں  رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد  شہید

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کرکے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 شہریوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا اور نہتے اسٹاف پر گولیاں چلا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فورسز کی موثر کارروائی کے سبب تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے مطابق 44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔

اسی طرح ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناوٴنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 17 افراد جاں بحق

حادثہ منگل کو دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 17 افراد جاں بحق

شمالی افغانستان میں ایک بس کے الٹنے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ منگل کو دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔مرنے والوں میں 12 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ کئی دہائیوں کے تنازعات کے بعد خراب سڑکیں، خطرناک ڈرائیونگ اور قوانین کا فقدان ہے۔

مارچ میں، افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll