Advertisement
تجارت

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ، کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر

سکیل 1 تا 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، جبکہ سکیل 17 تا 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 11th 2024, 1:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ، کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر


 حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ 
حکومت پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا وعدہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد تک کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
سکیل 1 تا 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، جبکہ سکیل 17 تا 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 
حالیہ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے لیے کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار مقرر کر دی۔

Advertisement
Advertisement