وزیراعظم نے کہاکہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو تین ماہ تک سہولت فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ سے پچاس ارب روپے منہا کردئیے گئے ہیں


وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد کار موجود ہے اور کسانوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ وزارت خزانہ کو ملک میں دس لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کیلئے کاروباری منصوبہ وضع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو تین ماہ تک سہولت فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ سے پچاس ارب روپے منہا کردئیے گئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ حکومت نے سالانہ اسی ارب روپے کی بچت کیلئے بلوچستان میں اٹھائیس ہزار ٹیوب ویلز شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے ، انہوں نے اس منصوبے کو عملدرآمد کے مرحلے میں لے جانے پر بلوچستان کے وزیراعلی اور دوسری متعلقہ وزارتوں اورمحکموں کو سراہا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ وقت کم ہے اورہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برآمدات اور درآمدات کی مال برداری پرپانچ ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں جبکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس صرف بارہ بحری جہازوں کا بیڑہ ہے جبکہ اسے تنخواہوں کی مد میں پانچ ارب حاصل ہوتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے سو ارب روپے کے ریونیو کے حصول اور ٹیکس چوری کے رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے جائیداد کی خریدوفروخت کے شعبے پر ٹیکس عائد کئے ہیں۔
انہوں نے وزرا سے کہاکہ وہ محنت سے کام کریں اور کامرس اورآئی ٹی کے وزرا سے تجاویز لیں تاکہ برآمدات بڑھائی جاسکیں۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ سے کہا کہ وہ محرم کے مہینے کے دوران صوبوں کے ساتھ روابط یقینی بنائیں اور صوبوں، آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کریں۔

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 4 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 40 منٹ قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 6 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 7 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 5 منٹ قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- ایک گھنٹہ قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 4 گھنٹے قبل









