امریکی انتظامیہ نےفلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے باوجود اسرائیل کو بہت زیادہ مدد دی ہے، رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی اسرائیلی جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ اس لیے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں۔
امریکی جریدے کو دیئے ایک انٹرویو میں اردوان نے کہا اسرائیل فلسطینی شہریوں کا بے رحم قاتل ہے۔ اس نے غزہ کے ہسپتالوں، امدادی مراکز پر بمباری کی ہے۔ یہ چیزیں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے ان خلاف ورزیوں کے باوجود اسرائیل کو بہت زیادہ مدد دی ہے۔ اس طرح وہ جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ کون ہے جو اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے پابندیاں لگائے گا؟ اردوان نے کہا یہ ایک حقیقی سوال ہے مگر اس کا کوئی جواب نہیں دیتا،
دوسری جانب اسرائیل مسلسل انکار کرتا ہے کہ اس نے کوئی جنگی جرم نہیں کیا ہے۔ اس کے پاس پیش کرنے کو ایک جواز یہ بھی ہے کہ وہ بین لاقوامی عدالت کا رکن نہیں ہے، جو جنگی جرائم کا تعین کرتی ہے۔ اس لیے اس کا جنگی جرم کیسے بنتا ہے اور اسے کیونکر سزا دی جا سکتی ہے۔
ترکیہ جو کہ نیٹو کا ممبر ہے نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے کئی ماہ بعد محدود اشیاء کی اسرائیل کے ساتھ تجارت کو روک دیا ہے۔ حماس کے حق میں آواز بلند کی ہے جبکہ مغربی ملکوں پر انہوں نے مسلسل تنقید کی ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل کو جنگ کے لیے اسلحہ اور وسائل فراہم کرتے ہیں۔
صدر ترکیہ نے روس اور چین کے ساتھ ساتھ برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعلقات کے حولاے سے اسیک سوال پر کہا ' ترکیہ اپنی سفارتکاری کو 'ون ون' بنیادوں پر آگے بڑھاتا ہے۔ اس لیے یہ نہیں کرتا کہ وہ کسی غیر مغربی ملک کے ساتھ تعلقات نہ رکھے۔ '

حکومت کا یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کااعلان
- 4 گھنٹے قبل

شریف خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چور ثابت ہوا، بیرسٹر سیف
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیل کی سحری کے وقت شدید بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گلوکارہ نصیبو لال کے گھر آمد
- 25 منٹ قبل

پاکستانی اداکار دانش تیمور کو 4 شادیوں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی
- 32 منٹ قبل

واٹس ایپ کا اسپام میسجز کو روکنے کے لیے اہم اعلان
- 2 گھنٹے قبل

لاہور:موٹر سائیکل فوری نہ دھونے پر ملزم نے سروس اسٹیشن ملازم کو گولی ماردی
- 34 منٹ قبل

سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘کب ریلیز ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی
- 42 منٹ قبل

بنوں میں پولیس چوکی پر کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار
- 5 گھنٹے قبل

امریکی صدرکی ایران کو نیا جوہری معاہدہ کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 26 منٹ قبل