پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں صوبائی الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن بدنیتی کی بنا پر کلعدم قرار دیے، بیرسٹر گوہر


مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں صوبائی الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف اپنے ذاتی عناد کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اس کے چار کمشنر نے جو ہمارا بلے کا نشان لیا، ہمیں زدو کوب کیا، ہماری الیکشن کیمپین میں مداخلت کی اور آئین کی جو غلط تشریخ کی اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے تاکہ آئیندہ کوئی چیف الیکشن کمشنر دھاندلی زدہ الیکشن نہ کروائے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بار بار کہا آئین اور قانون کی بالادستی ضروری ہے، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، اگلے وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سمیت چاروں الیکشن کمشنرمستعفی ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام لوگوں کی مشکور ہے، جمہوری قوتوں، پی ٹی آئی ورکرز، پاکستان کیلئے آج خوشی کا دن ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن بدنیتی کی بنا پر کلعدم قرار دیے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ تحریک انصاف پارٹی تھی اور ہے، پی ٹی آئی نےملک بھر میں پارٹی ٹکٹ جاری کیے، حالانکہ ہمارے نمائندوں سےٹکٹ چھینے گئے۔ پی ٹی آئی ایک ہے اور ایک ہی رہےگی، کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں لکھا جائے گا، عوام آج نوافل ادا کریں، آخرکار ہمیں ہماراحق مل ہی گیا، آج 25 کروڑعوام کیلئے خوشی کا دن ہے، ججزنے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے تین فیصلوں میں سے ایک یہ فیصلہ ہے جس میں عدلیہ نے وقت کے جابر کے خلاف فیصلہ دیا ہے، جابر کے جانے کہ بعد تو فیصلے ہوتے رہے لیکن جابر کے سامنے کم فیصلے ہوئے اب ہم قانونی جنگ بھی لڑیں گے سڑکوں پر بھی نکلیں گے اس ڈاکے میں جو الیکشن کمیشن کا رول تھا وہ آج عدالت نے ثابت کردیا الیکشن کمیشنر کا اب کوئی استحقاق نہیں کہ وہ اتنے بڑے ادارے میں بیٹھ کر جمہوریت پر یلغار کرے اسے فوراً استعفٰی دینا چاہیے۔
اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی استقامت سےجیل میں ہیں تاکہ عوام کو حقیقی آزادی دلائی جا سکے، عمران خان نے پاکستان کی عوام کو جوڑ رکھا ہے، سارے مسائل کے حل کی کنجی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔جو مقدمات بنائے وہ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے، ہمارے خلاف ہر طرح کا حربہ استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں انصاف دے رہی ہیں اور دے سکتی ہیں، ایک فیصلہ فروری میں عوام نے دیا دوسرا آج سپریم کورٹ نے دیا، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ الیکشن کمیشن نے زیادتی کی، آج کا فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سےلکھا جائے گا۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ایک فیصلہ 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں دیا دوسرا آج عدالت عظمیٰ نے دیا ، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی، چاہے وہ انتخابی نشان چھیننا ہو یا انتخابی عمل میں رکاوٹیں کاغذات نامزدگی چھیننا ہو یا لوگوں کا اغوا ہو، پی ٹی آئی کے خلاف ہر طرح کے حربے استعمال کیے گئے لیکن عوام نے پھر بھی ووٹ دیا آج کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا دوسرا مرحلہ اب چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی ہے اس تک جدوجہد جاری رہے گی۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما حامد رضا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج حقدارکوحق دلوایا، الیکشن کمیشن نے مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی، سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن پراظہارعدم اعتماد کردیا، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفی دیں۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان،دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 15 گھنٹے قبل

علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے، سلمان اکرم راجہ
- ایک گھنٹہ قبل

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی
- 4 گھنٹے قبل

چین کا دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید
- 4 گھنٹے قبل

چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 15 گھنٹے قبل

کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو توڑدیاگیا
- 4 گھنٹے قبل

امریکا کا وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ، 11 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں؟ جسٹس بابر ستار کر چیف جسٹس کو خط
- 3 گھنٹے قبل