صوبائی حکومت پر دہشتگردی کی ذمہ داری ڈالنا وفاق کی ناکامی کا ثبوت ہے، بیرسٹر سیف
خواجہ آصف ہروقت زہریلے لہجے میں اپنا بغض نکالتے رہتے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی


پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے نے خواجہ آصف کو ملکی سیاست کی پھپھے کٹنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف ہروقت زہریلے لہجے میں اپنا بغض نکالتے رہتے ہیں اگر یہ جنگ صوبوں نے ہی لڑنی ہے تو آپ کیا تبرک بانٹنے کیلئے وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پر دہشتگردی کی ذمہ داری ڈالی جارہی ہے۔ ایسا کرنا وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ خواجہ آصف ملکی سیکورٹی جیسے اہم معاملات پر بھی سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آتے ہیں۔ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف بیان بازی کے بجائے ملکی دفاع پر توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف سیکیورٹی جیسے اہم معاملات پر بھی بیان بازی سے باز نہیں آتے، اپنے فرائض میں ناکامی دوسروں کے سر ڈالنا وفاقی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے عوام کا خون بہہ رہا ہے۔ خیبر پختونخواہ لہو لہان ہے لیکن یہ شخص پشتونوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ دہشت گردی کراس بارڈر مسئلہ ہے، ملکی سرحدوں کی حفاظت وزارت دفاع کی ذمہ داری ہے، جھوٹ اور الزامات کی سیاست خواجہ آصف کا پرانا وطیرہ ہے، خواجہ آصف کے بے ہودہ بیانات شہدا کے لواحقین کی دل ازاری کا موجب بن رہے ہیں۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل



