جی این این سوشل

پاکستان

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیلاب الرٹ جاری

خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی سیلابی پانی کو پار کرنے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کرلیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے  سیلاب الرٹ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ اگلے تین دنوں کے دوران  پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ میں ہائی لیول فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران جموں کے با لائی علاقوں موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ کے مقامی ندی نالوں بشمول نالہ ایک، دائیک، اور پلکھو میں شدید طغیانی متوقع اور ملحقہ علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ جبکہ علاوہ فلیش فلڈنگ ذریعہ آمدو رفت میں خلل، عمارتوں اور فصلوں و مویشوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی سیلابی پانی کو پار کرنے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کرلیں ۔

صحت

وزیر اعلی ٰ پنجاب کا صوبے میں طبی سہولیات مزید بہتر بنانے کا عزم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات پربھی  زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی ٰ پنجاب کا صوبے میں طبی سہولیات مزید بہتر بنانے کا عزم


پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج لاہور میں چائلڈ لائف فائونڈیشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے زندگیوں کے تحفظ اور صحت کی خدمات کی بہتری کے لئے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات پربھی  زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مانچسٹر ائیرپورٹ پر پاکستانی فیملی پر تشدد کرنے والے برطانوی پولیس اہلکار معطل

اس واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں، برطانوی وزیراعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مانچسٹر ائیرپورٹ پر  پاکستانی فیملی پر تشدد کرنے والے برطانوی پولیس اہلکار معطل

برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر پاکستانی نژاد فیملی پر پولیس اہلکاروں کے تشدد پر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹامر بیان جاری کردیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس واقعے پر لوگوں کی تشویش سمجھ سکتا ہوں، میں نے خود بھی نوجوان پرتشدد کی ویڈیو دیکھی ہے۔ مانچسٹر پولیس نے تشدد میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا ہے، ہوم سیکریٹری میئر مانچسٹر سے اس حوالے سے میٹنگ کر رہی ہیں۔

قبل ازیں، مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی فیملی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا، جس کے بعد واقعہ میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر پیش آیا جس میں قطر سے واپس آنے والی فیملی کے اراکین کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ایک نوجوان کو پیچھے ہاتھ باندھ کر زمین پر لٹایا ہوا تھا تو اسی دوران مانچسٹر پولیس کے ایک اہلکار نے اُس کے سر پر لاتیں ماریں جبکہ متاثرہ نوجوان کے گرد دیگر مرد اور ایک خاتون اہلکار بھی موجود تھی۔

پولیس کی جانب سے زمین پر لٹائے گئے نوجوان کے قریب ایک بوڑھی خاتون بھی بیٹھی تھیں۔ خاتون اہلکار کی کال پر پولیس کے دیگر اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے ایک شخص کو زمین پر اوندھے منہ جبکہ دوسرے کو ہاتھ اوپر کر کے قریب میں کرسی پر بٹھا دیا تھا۔

اُدھر گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعے پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے درمیان جھگڑا ہورہا تھا جس کو ایک خاتون اہلکار نے روکنے کی کوشش کی تو مسافر کی جانب سے خاتون اور دیگر دو اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون کی ناک کی ہڈی ٹوٹی جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سے پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ پانچ اہلکاروں کو معطل کر کے 7 اہلکاروں کے خلاف ویڈیوز کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد علی جان کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن اور استحکام تباہ کرنے کی کوششیں کرنے والوں کے خلاف پُر عزم ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll