جی این این سوشل

پاکستان

رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ابھی تک ریکور نہیں ہوئے ہیں اور ای میل اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال بھی باقی ہے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

رؤف حسن کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کے تفتیشی افسرنے رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ابھی تک ریکور نہیں ہوئے ہیں اور ای میل اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال بھی باقی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کے موبائل سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس ملے ہیں اور رؤف حسن سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہی کرتے ہوئے عدلیہ اور انتظامیہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پیسوں کے عوض لوگوں کو واٹس ایپ گروپس چلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور اس میں بیرون ملک سے لوگ بھی شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے رؤف حسن سمیت 9 دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی ہے۔

دنیا

نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد

عام آدمی پارٹی کے اجلاس کے دوران تمام پارٹی کے اراکان نے فیصلے کی توثیق کر دی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد

نئی دہلی:نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی نے اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے استعفے کے اعلان کے بعدکابینہ کی وزیر اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اتیشی مارلینا کا نام بطور وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اروندکجریوال نے اتیشی مارلینا کو بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کا اعلان کیا، اجلاس کے دوران تمام پارٹی کے اراکان نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتیشی مارلینا دہلی حکومت میں تعلیم، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی وزیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ خیال رہےکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا گیا جس پر انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صیہونی فورسز کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری ، 38 فلسطینی شہید

اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صیہونی فورسز کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری ،  38 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کرتے ہوئے مزید 38 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 38 فلسطیی شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا دوسرا مرحلہ ستمبر کے آخر میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پہلے مرحلے میں90 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی۔

دوسری جانب یمن کےحوثی گروپ نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جس پر حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے حوثیوں کی تعریف کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یقین ہے غزہ، لبنان، عراق اور یمن کے مزاحمتی گروپ اسرائیل کےعزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

ادھر اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے رکن ممالک کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی مہم رکوانے میں ناکامی کا اعتراف کیا  ہے۔

البانیز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کی نسل کشی مہم کا خطرہ بیان کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی کے حملے شدت اختیار کر گئے، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 415 تک پہنچ چکی ہے۔

ڈینگی کے 22 نئے مریض پوٹھوہار ٹاؤن 4 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 8 اور چکلالہ سے 9 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح ٹیکسلا کینٹ، ٹیکسلا رولر کلرسیداں پوٹھوہار رولر سے 4 مریض آئے۔

رواں سیزن میں کانگو کے 2 ملیریا کے 651مریض آئے ۔ اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 2717 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 768عمارتیں سر بمہر اور 2173 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll