وفاقی وزرانے سوشل میڈیا پر قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کئے


جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے ”حرمت پرچم“ مہم کا آغاز، وفاقی وزراءنے پاکستانی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔
وفاقی وزرانے سوشل میڈیا پر قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا سردار اویس لغاری، عبدالعلیم خان، رانا تنویر، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا نے بھی قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ”چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام“ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی۔ اسی طرح ڈاکٹر مصدق ملک، علی پرویز ملک اور جام کمال خان نے بھی قومی پرچم اور ”پاکستان زندہ باد“ کے پیغام کے ساتھ تصاویر جاری کیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ سیاسی کارکن، صحافی، دانشور، اساتذہ، وکلا، ڈاکٹر، کسان، مزدور، طالب علم، کاروباری حضرات، بیرون ملک محب وطن پاکستانی اور پاکستانی نوجوان ”حرمت پرچم مہم“ کا حصہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خودمختاری کی علامت ہے، پاکستانی پرچم قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے، ”حرمت پرچم“ کی اس مہم کو مسلسل جاری رکھیں گے، حرمت پرچم قومی ذمہ داری ہے اور ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اس پر عمل کرے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی وزرا کی ”حرمت پرچم“ مہم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 2 دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 15 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 18 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 15 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 2 دن قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 دن قبل










