اسلام آباد : قومی اسمبلی کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں جھڑپ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر کے دوران بد نظمی پھیلنے کی وجہ سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اجلاس کو 20 منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا تھا جس دوران حکومتی ارکان علی نواز اعوان اور ن لیگ کے رہنما شیخ رحیل اصغر کے مابین جھڑپ ہوئی اور نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا جبکہ ایک دوسرے کی جانب کتابوں سے حملے بھی کیے گئے، قریب کھڑے ساتھیوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔
وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری بھی نعرہ بازی کرنے والوں میں شریک تھے۔ اس موقع پر ن لیگی ارکان نے اپوزیشن لیڈر کے گرد حصار بنا لیا۔ سپیکر اسد قیصر نے تمام اراکین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شور شرابہ نہ کرنے کی سخت تلقین کی لیکن وہ بھی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد انھیں اجلاس بیس منٹ کیلئے ملتوی کرنا پڑ گیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی تقریر سے حکومتی بنچوں میں آگ لگ گئی ہے۔ انہوں نے بجٹ دستاویزات جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہداف بارہ سے پندرہ فیصد مہنگائی کی بنیاد پر بنائے گئے، وزیر خزانہ بتا دیں کیا بجٹ سے مہنگائی کم ہوگی؟
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپوزیشن اراکین کو وارننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بجٹ پر تنقيد حزب اختلاف کا حق ہے لیکن مہذب طريقہ اختیار کیا جائے، اپنی بات کريں اور حکومتی موقف نہ سنيں، يہ مناسب نہيں، اگر اپوزيشن ہماری نہيں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہيں سنيں گے۔
SAPM Ali Nawaz Awan , pg 18 pic.twitter.com/xGrV2Pj6tc
— Abdullah Sultan (@abdullahsultan) June 15, 2021
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 21 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 19 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل




