کراچی : وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کیلئے 244.5 بلین روپے سے بڑھا کر 277.5بلین روپے تجویز کیا ہے۔

بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 21-2020ء میں تعلیم کے شعبے کیلئے 21.1بلین روپے مختص کئے گئے تھے ، شعبہ تعلیم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے ضمن میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حکومت سندھ کا ایک اہم بازو ہے ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ایس ای ایف صوبے بھرکے 1800اسکولوں اورمراکز میں 475000طالبعلموں کا حامل ہے، رواں مالی سال میں 100اسکول اپ گریڈ کئے گئے ہیں تاکہ پرائمری سے آگے کی تعلیم (ایلیمنٹری اور سیکنڈری) فراہم کی جاسکے، اندازہ لگایا گیا ہے کہ 10000 سے زائد طالبعلم بالخصوص لڑکیاں اس عمودی توسیع سے مستفید ہوں گی اور نئے تعلیمی سال کے آغاز پر 240000 طالبعلم مزید بڑھ جائیں گے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو نئے مالی سال میں 10.75بلین روپے مہیا کیے جائیں ، نئے مالی سال 22-2021ء کیلئے کالج ایجوکیشن کا بجٹ 11.8فیصد اضافے کے ساتھ 22.8بلین روپے کیاجارہا ہے، رواں مالی سال 21-2020ء میں 20.446بلین روپے کالج ایجوکیشن کا بجٹ تھا۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- an hour ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago




