متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف ممالک پر ایک بار پھر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

ابوظہبی کی اتحاد ایئر لائن کے مطابق مسافر جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کا دورہ کرچکے ہیں وہ بھی متحدہ عرب امارات میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
ایئر لائن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سفارت کار، متحدہ عرب امارات کے شہری یا گولڈن ویزا ہولڈر اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ پی سی آر ٹیسٹ پرواز کی راونگی سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کا ہونا چاہیے'۔
14 جون شام 5 بجے تک دبئی کی اماراتی ایئر لائن نے تاریخ میں توسیع سے متعلق اپ ڈیٹ نہیں کی تھی۔
ان کی ویب سائٹ میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا کے مسافروں کے لیے 'آئندہ اطلاع تک' سفر معطل رہے گا۔
متحدہ عرب امارات نے 12 مئی کی رات 11 بجے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں کے داخلے کی معطلی کا اعلان سب سے پہلے کیا تھا۔
تاہم واضح کیا گیا کہ کارگو کی پروازیں غیر متاثر رہیں گی۔
گزشتہ ہفتے یو اے ای نے کہا تھا کہ بھارت سے مسافر پروازوں کی معطلی 6 جولائی تک جاری رہے گی۔
اس سے قبل متعدد ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی تھی جہاں کورونا سے یومیہ لاکھوں کیسز اور ہزاروں اموات کی اطلاعات ہیں۔
فلپائن، اٹلی، یو اے ای اور آسٹریلیا نے بھارتی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔
اس سے قبل 10 مئی کو یو اے ای نے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آسٹریلیا نے یہ بھی خبردار کیا تھا کہ جن لوگوں نے سفری پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی، انہیں جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فیٹف کے27 میں سے 26پوائنٹس پر پیش رفت مکمل کرلی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ سیاسی نوعیت کا ہوگا۔
انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا۔ گروپ میں چائنا، یو ایس اے، یوکے، فرانس اور انڈیا شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے عملدرآمد نکات پر رپورٹ تیار کر کے پلینری اجلاس میں پیش کی جائے گی جو21 سے 25 جون تک ہوگا۔
پاکستان سے متعلق سب گروپ کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے ایک نکات پر عملدرآمد باقی رہ گیا ہے۔
گزشتہ میٹنگ تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔ اس بار 26 پوائنٹس عملدرآمد کے باعث پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے۔ پاکستان کو 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 19 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 19 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 16 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 17 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 15 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 18 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 18 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago








