جی این این سوشل

پاکستان

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل کا کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزا

پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل کا کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزا
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل کا کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزا

سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کےالزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مجاز عدالت نے  لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14  سال قید کی سزا سنائی ، اکبرحسین کا رینک بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل فاروق راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں ، مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی سزائیں سنائیں۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 12مقدمات میں ضمانت کیلئے انسداد ہشتگردی عدالت سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں۔

درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عمران خان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی، پولیس کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انسداد ہشتگردی عدالت درخواست ضمانتیں بعد از گرفتاری منظور کرے۔

عمران خان ن ے جناح ہائوس حملہ کیس، عسکری ٹاور چلائو گھیرائو سمیت دیگر 12 مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر 10 روزہ ریمانڈ دے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محسن نقوی آئندہ 2 سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہونگے

اے سی سی کے اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جا ئے گا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی آئندہ 2 سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہونگے

آئندہ 2 سالہ مدت کیلئے پاکستان ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالے گا، جس کے صدر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔

جے شاہ اب مدت پوری ہونے پر اے سی سی کے صدارت سے الگ ہو جائیں گے، جبکہ آئندہ 2 سال کی مدت کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہو ں گے۔

اے سی سی کے گزشتہ اجلاس میں آئندہ مدت کی صدارت کے معاملے پر بات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی کے اکتوبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جا ئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، احمد خان بھچر

بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، احمد خان بھچر

 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ لاہور میں جلد بڑی تبدیلی آئےگی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں اپنی ذات کیلئے انتقام نہیں لوں گا، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلسوں کا شیڈول دے رہے ہیں، لاہور میں بھی بہت جلد بڑی تبدیلی آئے گی، 5 اگست سے نئی تحریک شروع ہوگی، ایک سوال آتا ہے کہ الیکشن پر خرچہ ہو گا الیکشن پر خرچہ بہتر ہے، اس قوم کی اس عذاب سے جان چھوٹ جائے گی۔

احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بھی حکومت کی بے حسی کے باعث خراب ہوئی اور عمر سرفراز چیمہ کو میڈیکل کی سہولت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، ہماری لیڈر شپ اسلام آباد میں کال کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ہم پر احسان نہیں کر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll