فوج اور تمام محکمے جنہوں نے شہادتیں دی ہے ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے اور انہوں نے صوبے کی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شہدا کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا بھی اعلان کردیا۔
پشاور میں پولیس کے شہدا سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تقریب میں موجود شہدا کے لواحقین، پولیس غازیوں اور افسران کو سلام پیش کرتا ہوں۔ہمارا مقابلہ اندرونی اور بیرونی سازشوں سے ہے، پیسے ہوں یا نہ ہوں مگر ہماری ترجیح ہوگی کہ پولیس کو وسائل فراہم کریں، آج ہم یوم شہدائے پولیس منا رہے ہیں، فوجی کا بیٹا اور بھائی ہوں، فوج اور تمام محکمے جنہوں نے شہادتیں دی ہے، ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جب تک امن قائم نہیں ہوگا ملک خوش حال نہیں ہوسکتا، دہشت گرد جو حملے کر رہے ہیں یہ جہاد نہیں جہالت ہے، دہشت گرد اپنی اصلاح کریں لوگوں کو شہید نہ کریں۔ صوبے میں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جو امن اور خوشحالی کا ہوتا کہ ہم کامیاب ہوں، ہم نے پولیس کو فنڈز دے دیے ہیں، ضم اضلاع کی پولیس بھی دیگر اضلاع کے پولیس کے برابر ہے، آئی جی جلد از جلد پولیس شہدا کے کوٹے پر بھرتیاں کریں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کی تمام سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شہدا کے خاندانوں کو پلاٹ دینے اور ٹریفک جرمانوں کے 20 فیصد شہدا کے خاندانوں کو دینے کا اعلان کیا۔ شہریوں کے حوالے سے بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں پر پولیس سے الجھنا نہیں چاہیے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم لڑیں گے، دہشت گرد جاہل لوگ، ہم شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں، فخر ہے فورسز پر جو سرحد پر کھڑے ہوکر وطن کا دفاع کرتے ہیں۔

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 15 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 15 گھنٹے قبل








