پاکستان
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے
ممتاز مصطفیٰ کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا، ترجمان قومی اسمبلی
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ممتاز مصطفیٰ کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا۔
ایم این اے کے انتقال سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کوبھی آگاہ کردیا گیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ممبر کے انتقال کی وجہ سےآج قومی اسمبلی اجلاس بغیرکارروائی ملتوی کردیا جائےگا۔
ممتاز مصطفٰیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا وہ این اے 171 رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
صحت
پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں
لاہور :پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 37 کیسز راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت نے عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں، مکھیوں کو پکڑنے کے لیے جال استعمال کریں اور ڈینگی کے مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے مکمل آستین کے کپڑے پہنیں۔
صحت کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 2577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر نظر آئے ہیں اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 228308 روپے ہو گئی ہے۔ یہ دونوں قیمتیں ملک کی تاریخ میں سونے کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ فی تولہ 2950 روپے اور فی 10 گرام 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
پاکستان
آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
-
تفریح 15 گھنٹے پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
دنیا ایک دن پہلے
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ