جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ملک کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی جانب سے  اسلام آباد میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ رواں سال دس کروڑ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف فضائی آلودگی ختم ہوگی بلکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی جس سے 2022 میں ملک بری طرح متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ملک کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کو شجرکاری مہم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

پاکستان

آرمی چیف کی روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائب روسی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف کی روس کے نائب وزیراعظم سے  ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی آسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک نے خیر سگالی ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی آسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک نے خیر سگالی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ پاک روس قیادت کا مختلف شعبوں میں سلامتی اور دفاعی تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائب روسی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 وزیراعظم کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعظم کی  برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ  نے  اسلام آباد میں ملاقات کی ہے   ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔  

اس موقع پر وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے مزید وسعت دی جا سکتی ہے ،شہباز شریف نے حکومت کی ترجیحات بالخصوص ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 

وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سماجی روابط کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر  الجہتی  امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر   زور دیتے ہوئے کہا برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات پل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا دونوں ممالک کے بہتر تعلقات میں ایک کلیدی کردار ہے ۔  

وزیراعظم   محمد شہباز شریف  کی  جانب سے کنگ چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا گیا۔  

برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے رپورٹ طلب

اگر سکیورٹی کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادیں، سندھ ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق کراچی انتظامیہ سے  رپورٹ  طلب

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شرقی کو پی ٹی آئی کی نئی درخواست پر جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے باغ جناح میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ اور ایس ایس پی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں ڈی سی اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس یوسف علی سعید نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے اور معاملے کو کیوں لٹکایا جارہا ہے؟ جس پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، کون سکیورٹی کلیئرنس نہیں دے رہا؟ جس پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جواب دیا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق جلسے کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کراچی میں سکیورٹی کا کیا مسئلہ ہے، کسی اور سیاسی جماعت کا جلسہ نہیں ہورہا؟ اگر سکیورٹی کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادیں، کراچی میں کئی متیادل جگہیں ہیں، درخواست گزار کو وہاں جلسہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کراچی میں پی ٹی آئی کو کہیں بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پوچھا کہ کہاں ہیں منٹس آف میٹنگ؟ جس میں سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے؟ جس پر بیرسٹر علی طاہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کراچی میں 7 اکتوبر کو جلسہ کرنا چاہتی ہے، متعلقہ حکام کو پی ٹی آئی کی جلسہ سے متعلق نئی درخواست پر نظر ثانی کی ہدایت دی جائے، کراچی میں آئے روز دیگر سیاسی جماعتوں کے جلسے ہورہے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو پی ٹی آئی کی نئی درخواست پر جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll