جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام مسجد نبویؐ کی ملاقات

پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، امام مسجد نبویؐ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے  امام مسجد نبویؐ کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مسجد نبویؐ کے امام نے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبویؐ کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

امام مسجد نبویؐ نے دوران ملاقات اپنی گفتگو میں کہا کہ  پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

امام مسجد نبویؐ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آخر میں امام مسجد نبویؐ نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا کی۔

پاکستان

12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ

گورنز سندھ  نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول  کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کہا  کہ 12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول  کی بھی چھٹی ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ میں اسی چھٹی کیلئے وزیر اعظم کو بھی خظ لکھوں گا  وہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کرے۔

 گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج علما کرام کا اجلاس بھی تھا یہ  ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہے، ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھیں گے کہ 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی کا اعلان کیا جائے، ان دنوں لوگ عشق میں مبتلا ہوتے ہیں اگر باقی تہواروں میں چھٹی ہوتی ہے تو 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی ہونی چاہیے۔

گورنز سندھ  نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں جس سے عاشقان رسولؐ کی دل آزاری ہو اس بار بھی پورا مہینہ گورنر ہاؤس سجا رہے گا۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ گورنر ہاؤس آیا ہوں جید علماء کرام میں کھڑا ہوکر خوشی ہوئی، میں آئندہ بھی سندھ آتا رہوں گا، آپ کے پروگراموں میں شرکت کرتا رہوں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کوئٹہ آنے کی دعوت دیتا ہوں کامران ٹیسوری سے سیکھیں گے ان کا گورنرشپ میں لیڈ رول ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ سے مزید 252 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو ابوظہبی منتقل کر دیا

ان میں کینسر کے ایسے مریض بھی شامل تھے جنہیں علاج کی ضرورت تھی۔ ان کے ساتھ ان کے 155 اہل خانہ اور 142 بچے بھی تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات نے غزہ سے مزید 252 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو ابوظہبی منتقل کر دیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ سے مزید 252 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو ابوظہبی منتقل کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ایک فوری انسانی امدادی اقدام کے تحت غزہ کی پٹی سے 97 شدید زخمی افراد اور مریضوں کو نکال کر ابوظہبی پہنچایا ہے۔

ان میں کینسر کے ایسے مریض بھی شامل تھے جنہیں علاج کی ضرورت تھی۔ ان کے ساتھ ان کے 155 اہل خانہ اور 142 بچے بھی تھے۔ یہ افراد ریمون ہوائی اڈے (اسرائیل) سے کریم ابو سالم کراسنگ کے راستے ابوظہبی لائے گئے تاکہ انہیں ضروری طبی علاج فراہم کیا جا سکے۔

وام کے مطابق اس سلسلے میں بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت، ریم بنت ابراہیم ال ہاشمی نے کہا کہ یہ پرواز ریمون ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی دوسری پرواز ہے جو زخمی فلسطینیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی متحدہ عرب امارات کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے ، زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو نکالنے کا یہ نیا اقدام پٹی میں موجود تباہ کن حالات کے دوران فلسطینیوں کی حمایت کے لیے متحدہ عرب امارات کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم اس انسانی المیے کو کم کرنے کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کہا کہ ہم ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے غزہ کی پٹی سے بیمار اور زخمی افراد کو نکالنے میں مدد کی تاکہ انہیں فوری طور پر ضروری علاج کی سہولت مل سکے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اور اس طرح مزید لوگوں کے لیے مزید انخلا ممکن ہو سکے گا۔اس بحران کے آغاز سے ہی، متحدہ عرب امارات نے زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد کو بڑھانے اور موجودہ نازک حالات میں ان کی حمایت کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کی ہیں۔اس سلسلے میں، متحدہ عرب امارات نے پچھلے اقدامات کے تحت 1,655 مریضوں کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ نکالا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار

سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار

کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔

ڈی ایس پاکستان ریلویز فرمان غنی کے مطابق رفتار کم ہونے کی وجہ سے مسافر ٹرین بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہی تاہم حادثے کے باعث آپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں خیبر میل ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll