پاکستان

این ٹی ڈی سی کا 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ کی استعداد کار میں اضافہ

استعداد میں بہتری سے لیسکو کے علاقوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 12 2024، 8:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
این ٹی ڈی سی  کا 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ کی استعداد کار میں اضافہ

این ٹی ڈی سی نے اپنے 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ کی استعداد کار میں اضافہ کر دیا ۔ 

500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ میں ایک اور 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفامر کو انرجائز کردیا گیا ، پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) ٹیم نے آٹو ٹرانسفارمر تبدیلی کا کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا

یاد رہے کہ نئے آٹو ٹرانسفارمر سے 500 کے سی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ کی لوڈنگ کی استعداد میں اضافہ ہو گا ۔ 

استعداد میں بہتری سے لیسکو کے علاقوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔