پاکستان
نوجوانوں کے عالمی دن پر وزیر اعظم نے نوجوانوں سے متعلق منصوبوں کا افتتاح کردیا
وزیراعظم نے ملک بھر میں قومی رضا کار کور میں اندراج کا عمل بھی شروع کردیا ہے اور وہ اس اقدام کے پہلے رضا کار بن گئے ہیں
وزیر اعظم شہبازشریف نے آج نوجوانوں کیلئے کامن ویلتھ ایشیایوتھ الائنس سیکرٹریٹ ، ڈیجیٹل لرننگ پورٹل، نوجوانوں کے پروگرام کیلئے مصنوعی ، ذہانت ، سمارٹ یوتھ سمارٹ پاکستان اورقومی رضاکار کور سمیت مختلف اقدامات کا افتتاح کیا ہے ۔
انہوں نے ان اقدامات کا افتتاح آج (پیر) کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا ۔
دولت مشترکہ سیکرٹریٹ اورانٹیل کارپوریشن نے مختلف خودکار ماڈیولز کیلئے مصنوعی ذہانت متعارف کرانے کیلئے معاونت کی ہے اسی طرح انٹرمیڈیٹ کی سطح کے ہونہار طلبا کو دس لاکھ ٹیبز اور سمارٹ فونز میرٹ پر دئیے جائیںگے ۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں قومی رضا کار کور میں اندراج کا عمل بھی شروع کردیا ہے اور وہ اس اقدام کے پہلے رضا کار بن گئے ہیں۔
شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک کے نوجوانوں کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا تاکہ وہ پاکستان کو ترقی یافتہ اورخوشحال ملک بنانے میں اپنا کردارادا کرسکیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کی جانب سے اٹھائے گئے ایک نکتے کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں قومی کھیل کی بحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
دنیا
اسرائیل کی بمباری : بیروت پرحملوں سے مجموعی طور 92 افراد شہید
اسرائیل نے حزب اللہ کے سیاسی رہنما کو نشانہ بنانے کیلئے بیروت کے گنجان آباد علاقے پر حملہ کردیا جس سے دو عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
اسرائیل کی غزہ کے پناہ گزین سکولوں، سپتالوں پر بمباری اور بیروت پرحملوں سے مجموعی طور 92 افراد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غزہ کے پناہ گزین سکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کرکے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیئے ۔
دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے سیاسی رہنما کو نشانہ بنانے کیلئے بیروت کے گنجان آباد علاقے پر حملہ کردیا جس سے دو عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
اس کے علاوہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے حملے سے بیروت میں 22 افراد شہید اور 170 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام لبنان سرحد پر اسرائیل نے بمباری کرکے ایرانی ہلال احمر کا فیلڈ ہسپتال تباہ کردیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ رہنما وافق صفا کے بچ جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ یو این امن دستوں پر گولہ باری پر کئی ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
صحت
اسرائیل غزہ میں جان بوجھ کر طبی عملے کو نشانہ بنا رہا ہے ، اقوام متحدہ
غزہ پر اسرائیل کی سالہا سال سے جاری جارحیت میں بیالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ستاون ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تباہ کرنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے ۔
اقوام متحدہ کے انکوائری کے بیان میں اسرائیلی فورسز پر جان بوجھ کر طبی گاڑیوں کو نشانہ بنانے اور مریضوں کے محصور غزہ کی پٹی سے نکلنے کے اجازت نامے پر پابندی لگانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے نے ایک انکوائری رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے محصور غزہ میں طبی عملے اور تنصیبات پر بے دریغ اور جان بوجھ کر حملے کیے ہیں۔
نوی پلے نے کہا کہ خاص طور پر بچوں کو ان حملوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے، جو صحت کے نظام کی تباہی سے بالواسطہ اور بالواسطہ طور پر دوچار ہیں۔
ادھر غزہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کی سالہا سال سے جاری جارحیت میں بیالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ستاون ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
تجارت
ایف بی آر کا 15 اکتوبر سے نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ارشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس انڈر فائل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نان فائلر بڑا مسئلہ ہے لیکن انڈر فائلر اس سے زیادہ سنگین مسئلہ ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے اور 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹرانسفارمیشن چند ماہ کا کام نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ کمپنیاں بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، 20، 20 سال سے ایف بی آر افسران کو فیلڈ ورک کے قابل ہی نہیں بنایا گیا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا 23 واں اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ