پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے انحراف کیا ہے جس کی وجہ سے ملک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، امیر جماعت اسلامی


لاہور: پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے انحراف کیا ہے جس کی وجہ سے ملک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان 77 برس کا ہوگیا لیکن ہم وہ منزل نہیں پا سکے جس مقصد کے لیے پاکستان وجود میں آیا۔ ہمارے حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں ہے اور وہ صرف اپنے مفادات کی تکمیل میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ عدل و انصاف کا نظام دین اسلام کے نفاذ میں ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیاں یاد دلانا ہوگی اور پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ قرار پایا۔
حافظ نعیم الرحمان نے قوم سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجرکاری کو فروغ دیں۔ اس موقع پر انہوں نے خود بھی منصورہ میں ایک پودا لگایا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 3 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 2 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 2 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 27 منٹ قبل