شہادتیں دے کر ہمارے جوان ملک کی حفاظت کررہے ہیں، مریم نواز


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا۔
حضوری باغ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کو77واں یوم آزادی مبارک ہو، کہ میری دائیں جانب سپیشل بچے کھڑے ہیں،میں تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں نے پڑھا ہم زندہ قوم ہیں ہم پائندہ قوم ہیں، آنے والے دور میں ملک کی باگ ڈور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،میرا ایک سوال ہے کیا ہم زندہ قوم ہیں۔ یوم آزادی پر ہر پاکستانی خوش ہے،اللہ کا شکر ہے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، جتنا یہ وطن ہمارا ہے اتنا ہی اقلیتوں کا بھی ہے، سفید رنگ اقلیتوں کی نشاندہی کرتا ہے، ایمان اتحاد کی مثال بچوں نے قائم کرنی ہے، ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، نام روشن کرنے کا سلسلہ دہائیوں بعد نہیں آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے، فلسطین میں آج بہت مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اللہ تعالیٰ فلسطین کو ظلم سے نجات دلائے، ہمیں دیکھنا ہے 77سال میں ہم کتنا کامیاب ہوئے، شہادتیں دے کر ہمارے جوان ملک کی حفاظت کررہے ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد عہد کریں جب بھی ہم سوچیں اپنے ملک کیلئے سوچیں، یہ ملک زندہ رہنے کیلئے بنا ہے، اللہ کرے یہ ملک ہمیشہ سب سے اونچا رہے، اللہ تعالیٰ اس ملک کو سلامت رکھے۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 10 hours ago







