وزیر اعظم کو حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار اسامیاں ختم کرنے کی سفارش
ہماری ترجیح سرکاری اخراجات کو کم کرکے عوامی خدمات کے معیار کو بڑھاتے ہوئے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنا ہے، شہباز شریف


وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے قائم کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ خالی اسامیاں ختم کرنے کی سفارش کر دی۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے سامنے آیا، جس میں حکومتی ڈھانچے کو کم کرنے اور آپریشنل اخراجات میں کمی پر بات چیت ہوئی۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اخراجات کو کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح سرکاری اخراجات کو کم کرکے عوامی خدمات کے معیار کو بڑھاتے ہوئے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنا ہے، مزید ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ادارے جو کہ قومی وسائل پر قابض ہیں انہیں یا تو تحلیل کیا جائے یا فوری طور پر نجکاری کی جائے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی حمایت میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے آپریشنز کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔
اجلاس میں وفاقی حکومت کی رائیٹ سائزنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے تجاویز پیش کیں۔ کمیٹی نے ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب خالی اسامیاں ختم کرنے، نان کور سروسز اور عام نوعیت کے کاموں مثلاً صفائی اور جینیٹورئل سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کی سفارش کی جس کے نتیجے گریڈ 1 سے 16 تک کی متعدد آسامیاں بتدریج ختم کی جا سکیں گی۔
کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی اور وزارتوں کے کیش بیلنسز پر وزارت خزانہ کی نگرانی کی سفارش بھی کی۔اجلاس میں پانچ وفاقی وزارتوں میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان، وزارت سرحدی امور، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن ، وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت قومی صحت میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت سرحدی امور کو ضم کرنے کی تجویز دی گئی۔ اول الذکر پانچ وزارتوں میں 28 اداروں کو مکمل بند کیے جانے، نجکاری اور دوسری وزارتوں/وفاقی اکائیوں کو منتقل کیے جانے کی تجویز دی گئی۔ ان پانچ وزارتوں میں 12 اداروں کو ضم کیے جانے کی تجویز ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان مجوزہ اصلاحات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے۔ انہوں نے ان اصلاحات کے نفاذ کا جامع پلان بھی پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 17 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 19 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 17 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 14 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago



