جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف نے آج پھر روایتی انداز میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، حماد اظہر

میاں صاحب آپ نے ڈیل کرکے اپنے بھائی اور بیٹی کےلئے حکومت لی ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف نے آج پھر روایتی انداز میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، حماد اظہر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر نے نواز شریف کی پریس کانفرنس پر در عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پھر انہوں نے اپنے روایتی انداد میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس میں نواز شریف نے جو معیشت اور سیاست پر جو نکات اٹھائے، ان کو جواب دینا چاہتا ہوں۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر نے کہا کہ سب سے پہلے نواز شریف نے کہا کہ میرے دور میں ڈالر 105 روپے تھا تو میاں صاحب اس سے پہلے ڈالر 60 کا بھی تھا، 40 کا بھی تھا اور 20 کا بھی تھا اور آپ نے اپنے دور میں عوام کے 30 ارب ڈالر کے ذریعے مصنوعی طریقے سے ڈالر جو 104 پر رکھا جس کی وجہ سے18-2017 میں ایک شدید معاشی بحران آ گیا، اس معاشی بحران کو عمران خان کی حکومت نے آ کر سنبھالا اور معاشی گروتھ کو 6 فیصد پر لے کر گئے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا 2013 سے 2018 کا دور وہ واحد دور تھا جس میں ایکسپورٹ نہیں بڑھی جبکہ پوری دنیا میں ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نواز شریف کے دور حکومت میں ہماری ایکسپورٹ میں کمی آئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے بھی کہا کہ تو ان کو یاد دلاتا چلوں کہ عمران خان کے دور حکومت میں فی یونٹ بجلی کا ریٹ 16 روپے 50 پیسے تھا اور اب جو فی یونٹ 60 سے 70 روپے پر چلا گیا ہے تو یہ اضافہ بھی پچھلے دو سالوں میں آپ کے دور حکومت میں ہوا ہے اور اس کی بنیادی وجہ 2013 سے 2018 میں آپ کا دور حکومت میں آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے وہ مہنگے ترین سودے تھے جو بند کمروں میں کئے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ نے ڈیل کرکے اپنے بھائی اور بیٹی کےلئے حکومت لی ہے، فسطائیت کرکے اور مینڈیٹ چوری کرکے، آپ نے اپنے اقتدار کے لئے عوام کو اس صورتحال سے دوچار کیا۔ آپ کو یاد دلاتا چلو کہ آپ اور آپ کی بیٹی تو اپنی سیٹ ہار چکے تھے۔

 

 

دنیا

روس کے یوکرین نے مزید فضائی حملے ، 4 افراد ہلاک

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ پیر کے روز حملوں میں یوکرین کے اہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں تمام مقررہ اہداف کو نشانہ بنایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کے یوکرین نے مزید فضائی حملے ، 4 افراد ہلاک

روس نےمنگل کو دوسرے دن بھی یوکرین کے متعدد علاقوں میں اہداف کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔یوکرین کی فوج کے مطابق روس کی طرف سے یہ حملے جنگ کے آغاز کے بعد پیر کو سب سے بڑے فضائی حملے کے ایک دن بعد کئے گئے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریح میں ایک ہوٹل پر حملے میں دو افراد زیپوریزہیا میں ڈرون حملوں میں دو افراد ہلاک ہوئے۔دنیپروپیٹروسک علاقے کے گورنر سرہی لیساک نے بتایا کہ کریوی ریح میں روسی حملے کا نشانہ بننے والے ہوٹل کے ملبے کے نیچے دو شہری اب بھی موجود ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں چھ دکانوں، چار بلند و بالا عمارتوں اور آٹھ کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زیپوریزہیا کے گورنر ایوان فیدوروف نے بتایا کہ علاقے میں روسی ڈرون حملے سے دو افراد ہلاک اورچارذخمی ہوئے ۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پیر اور منگل کی درمیانی رات تین بار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ روسی فوج کی طرف سے ان حملوں کو روس کی سرزمین پر یوکرینی فوج کی تین ہفتے قبل شروع ہو نے والی کارروائی کا جواب قرار دیا گیا ہے جو روس کی طرف سے دوسری جنگ عظیم کے بعد اس طرح کی پہلی کارروائی ہے۔ی

وکرین کی فضائیہ نے کہا کہاس نے روسی ایئر فیلڈز سے ڈرون کے کئی گروپوں کی لانچنگ اور سٹریٹجک بمبار طیاروں ٹی یو ۔85 اور سپرسونک انٹرسیپٹر مگ ۔31 طیاروں کی پروازوں کو ریکارڈ کیاہے۔ دوسری طرف یوکرینی فوج نے روس کے سرحدی علاقے میں مزید پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔ منگل کو یوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی حملوں نے نقصانات کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا ۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ پیر کے روز حملوں میں یوکرین کے اہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں تمام مقررہ اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔پیر کو یوکرین کے مختلف علاقوں پر حملوں میں روس نے 200 سے زیادہ میزائل اور ڈرون داغے، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین میں ان روسی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اقدام قرار دیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

 بھارت کے جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر سے باقاعدہ  چیئرمین آئی سی سی عہدے کا چارج سنبھالیں گے،جے شاہ جنوری 2021 سے بطور چئیرمین ایشین کرکٹ کونسل کام کر رہے ہیں ،جے شاہ کے علاوہ کسی نے آئی سی سی کی چئیرمین شپ کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا،لاس اینجلس اولمپک کرکٹ کی مقبولیت بڑھانے کےلیے بہت اہم ایونٹ ہے اس سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ 

کرکٹ کے فروغ کیلئے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں ،جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کے بقا کیلئے توازن پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میری کوشش ہو گی کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بناؤں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا نا فضل الرحمن کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،چوہدری ظہور الٰہی کے دور میں مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود کے ساتھ بھی گہرے مراسم تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمن   کی  چوہدری شجاعت حسین  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

مولانا فضل الرحمن منگل کے روز یہاں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے ، انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا نا فضل الرحمن کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،چوہدری ظہور الٰہی کے دور میں مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود کے ساتھ بھی گہرے مراسم تھے ،انہوں نے کہا کہ تعلقات کا یہ سلسلہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بھی قائم ہے اور قائم رہے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگ اور دوست ہیں ، ہم چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے آئے تھے لیکن چوہدری شجاعت حسین نے 22اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں ہمیں حلوہ کھلایا اورختم نبوت کے حوالے سے کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

اس موقع پر مولانا امجد خان نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ 1974میں قومی اسمبلی میں پاس ہونے والی قراردادوں اور مکمل کارروائی کو کتابی شکل دے دی گئی ہے ،پانچ جلدوں میں چھپی ہوئی یہ کتاب جلد آپ کو بھجوائیں گے ۔ملاقات کے اختتام پر چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، ترجمان جے یو آئی اسلم غور ی ، حافظ نعیم ، حافظ غضنفر ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی مولانا امجد خان اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll