جی این این سوشل

دنیا

اسماعیل ہنیہ کو موبائل فون کے ذریعے میزائل کا نشانہ بنایا گیا ، بیٹے کا انکشاف

ایک گائیڈڈ میزائل نے ہنیہ کے موبائل فون کا کھوج لگا کر انہیں براہ راست نشانہ بنایا، عبد السلام

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسماعیل ہنیہ کو موبائل فون کے ذریعے میزائل کا نشانہ بنایا گیا ،  بیٹے کا انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گذشتہ ماہ 31 جولائی کو ایرانی دار الحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد اطاعات آ رہی ہیں، البتہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبد السلام نے اس حوالے سے نیا انکشاف کیا ہے۔

قطر کے دار الحکومت دوحہ میں ایک انٹرویو کے دوران میں عبد السلام نے تصدیق کی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ان کے موبائل فون کے ذریعے میزائل کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک گائیڈڈ میزائل نے ہنیہ کے موبائل فون کا کھوج لگا کر انہیں براہ راست نشانہ بنایا۔ یہ موبائل ہنیہ نے سوتے وقت اپنے سر کے پاس رکھا تھا۔

عبد السلام نے اس سے قبل بعض ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والے اُس دعوے کی تردید کی جس میں کمرے میں بم نصب کرنے کا بتایا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے کمرے سے چند میٹر کے فاصلے پر ایک دوسرے کمرے میں ذاتی محافظین اور دیگر مشیر بیٹھے تھے۔ لہذا اگر کمرے میں دھماکا خیز مواد ہوتا تو پھر یہ پوری جگہ دھماکے سے تبا ہوتی۔

عبد السلام نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ حملہ "امریکی" سرپرستی میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے چند گھنٹے بعد اپنے ذاتی محافظ سمیت ہلاک کر دیے گئے تھے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق حملے میں سات کلو گرام دھماکا خیز مواد والا مختصر فاصلے کا میزائل عمارت کے باہر سے داغا گیا۔

ایران اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کرتا ہے جب کہ اسرائیل نے اپنے ملوث ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ امریکا نے بھی حملے کے بارے میں پیشگی علم ہونے یا اس میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔

پاکستان

کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تاجر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف کل کاروبار بند رکھیں گے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ہڑتال کے بعد ہوں گے، مذاکرات کے نام پر ہڑتال روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا قانون واپس ںہ لیا تو 2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے، خرید و فروخت میں 70 فیصد کمی ہو چکی ہے تاجر اتنا ٹیکس کہاں سے دیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

 بھارت کے جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر سے باقاعدہ  چیئرمین آئی سی سی عہدے کا چارج سنبھالیں گے،جے شاہ جنوری 2021 سے بطور چئیرمین ایشین کرکٹ کونسل کام کر رہے ہیں ،جے شاہ کے علاوہ کسی نے آئی سی سی کی چئیرمین شپ کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا،لاس اینجلس اولمپک کرکٹ کی مقبولیت بڑھانے کےلیے بہت اہم ایونٹ ہے اس سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ 

کرکٹ کے فروغ کیلئے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں ،جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کے بقا کیلئے توازن پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میری کوشش ہو گی کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بناؤں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ  اور وزیر اعلیٰ بلوچستان  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے ۔ 

وزیراعظم نے  بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے ۔ 

وزیر اعظم نے  دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll