جی این این سوشل

تجارت

بجلی کے بل میں کمی : 200 یونٹ سے والے صارفین محروم

 حکومت کی جانب سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجلی کے بل میں کمی : 200 یونٹ سے والے صارفین محروم
بجلی کے بل میں کمی : 200 یونٹ سے والے صارفین محروم

لاہور : پنجاب حکومت نے صوبے کے بجلی صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔ تاہم اس ریلیف کا اطلاق صرف 201 یونٹ سے 500 یونٹ تک کے صارفین پر ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق جو صارفین ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں اس ریلیف کا فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ انہیں پہلے ہی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

حکومت کے مطابق، 201 یونٹ سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں فی یونٹ 14 روپے کی کمی ہوگی۔ مثال کے طور پر، اگر کسی صارف کا بل 44 روپے فی یونٹ بنتا ہے تو اسے اب 30 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوگا۔

بجلی کے بلوں میں یہ ریلیف اگست اور ستمبر 2024 کے بلوں میں دیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو مہنگائی سے بچانا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہیں۔

 

جرم

بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق  سی آئی اے کی ٹیم ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے شادباغ لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے سی آئی اے پر فائرنگ کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک

لاہور : بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  سی آئی اے کی ٹیم ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے شادباغ لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے سی آئی اے پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے کہا  کہ ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے احسن شاہ زد میں آکر مارا گیا جبکہ سی آئی اے ٹیم بال بال بچی، شدید زخمی احسن شاہ کو ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

یاد  رہے 18فروری کوٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو قتل اور دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

چہلم شہدائے کربلا: کراچی سمیت سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی

یہ پابندی صوبے کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں نافذ کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چہلم شہدائے کربلا: کراچی سمیت سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی

کراچی/حیدرآباد: سندھ حکومت نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ صوبائی حکومت نے پیر 26 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق یہ پابندی صوبے کے تمام بڑے شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں نافذ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ پابندیوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پیر 26 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ملک بھر میں مختلف علاقوں میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزیر برائے مذہبی اموربین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے

پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال اور مصری وزارت اوقاف کے اعلیٰ حکام نے آمد پر وفاقی وزیر کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے مذہبی اموربین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین مصر میں منعقد ہونے والی سپریم کونسل آف اسلامک افیئرز کی 35ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے جمعہ کو قاہرہ پہنچ گئے۔

پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال اور مصری وزارت اوقاف کے اعلیٰ حکام نے آمد پر وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس” آگاہی پیدا کرنے میں خواتین کا کردار” کے موضوع پر منعقد ہو رہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll