جی این این سوشل

علاقائی

گھوٹکی خوفناک سڑک حادثے میں 8 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق مانسہرہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بس سکھر ملتان موٹروے پر ٹریلر سے ٹکرا گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گھوٹکی خوفناک سڑک حادثے میں 8 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گھوٹکی میں پیر کو خوفناک سڑک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بس سکھر ملتان موٹروے پر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔


لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا۔


دریں اثناء گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جرم

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس  گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

رحیم یار خان: پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ 

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔

راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ جبکہ 11 اہلکار موقع پر شہید اور تین زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت روکنے کیلیے ماچھکہ میں کیمپ قائم کیا ہوا تھا، جہاں پر 25 کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے شدید حملہ کیا۔

صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آئی جی پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق رات گئے شروع کیے گئے آپریشن میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس کےدو ساتھی نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے ۔بشیر شر خطرناک ڈاکو تھا اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ روز12 پولیس اہلکاروں کو شہیدکیا تھا۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا تھا جس کے نتیجے میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll