جی این این سوشل

جرم

کراچی میں کار ساز روڈ حادثہ کی ابتدائی پولیس تحقیقات مکمل

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جناح اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں کار ساز روڈ حادثہ کی ابتدائی  پولیس تحقیقات مکمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : کراچی میں کار ساز روڈ کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے سے متعلق پولیس نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، جبکہ عدالت سے خاتون کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ڈی اے اسکیم ون میں واقع بنگلے سے گاڑی لے کر نکلی تھی، شبہ ہے خاتون کی گاڑی جونہی دوسری گاڑی سے ٹکرائی وہ گھبرا گئی اور اس کا پاؤں بریک کی بجائے ایکسلیٹر پر پڑا جو نقصان کا سبب بنا ، پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کی گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے پلٹی اور چاروں ایئر بیگس کھل گئے، خاتون کو حادثے کے فوری بعد جمع ہونے والے افراد نے زندہ جلانے کی بھی کوشش کی، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خاتون کے شوہر سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار خاتون ڈرائیور کا بیان تاحال قلمبند نہیں کیا جاسکا، ملزمہ جناح اسپتال میں ہے، گرفتار خاتون مکمل طور پر ہوش و حواس میں نہیں ہے، گرفتار ملزمہ کو آج عدالت میں پیش کریں گے۔

کراچی میں کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
اس سے قبل کراچی میں کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق مقدمہ متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جناح اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا جارہا ہے۔

پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کےفیصلے کی گولڈن جوبلی مناررہی ہے اور ساتھ ہی اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علماء کرام متفق ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہاورڈ سکول کے طلبا کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

سپہ سالار نے ملاقات میں پاکستان کے طلبا کی صلاحیتوں کا اجاگر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہاورڈ سکول کے طلبا کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

ہاورڈ سکول کے طلبا کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات ۔ 

سپہ سالار نے ملاقات میں پاکستان کے طلبا کی صلاحیتوں کا اجاگر کیا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل اب ان طلبا کے ہاتھ میں ہے کوئی بھی پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ان طلبا کے بغیر نہیں کر سکتا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ بھیانک حادثہ دادلو کے قریب پیش آیا جب رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ 

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتار ہونا معلوم ہوئی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتار تھی اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ کار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح تباہ ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll