جی این این سوشل

موسم

ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر، اننت ناگ میں  12  ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مولہ میں 18  ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 28 ، پلوامہ اور شوپیاں میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک  کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور کوئٹہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ پشاور 29 لاہور اور کراچی 28 گلگت 24مری سترہاور مظفرآباد 24 ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں ، بارہ مولہ ، جموں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر، اننت ناگ میں  12  ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مولہ میں 18  ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 28 ، پلوامہ اور شوپیاں میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ 

جرم

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آئی جی پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں ہلاک 

پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق رات گئے شروع کیے گئے آپریشن میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس کےدو ساتھی نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے ۔بشیر شر خطرناک ڈاکو تھا اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ روز12 پولیس اہلکاروں کو شہیدکیا تھا۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا تھا جس کے نتیجے میں بشیر شر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں حملوںکا سلسلہ نہ رکا، کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق یہ کارروائیاں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہیں۔

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ سول ایمرجنسی سروس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کی لاشیں جل چکی تھیں جن کی شناخت بھی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی المغازی کیمپ کے ایک گھر میں ہونے والے حملے میں ایک مقامی صحافی سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنوب میں الگ الگ حملوں میں 5 دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

بعد ازاں جمعرات کوخان یونس میں ایک چوک کے قریب لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی اور اسرائیلی وفود نےجمعرات کو قاہرہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اجلاسوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جنگ بندی پر مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت انہی مسائل پر مبنی ہے لیکن اسرائیل اور حماس اپنے مطالبات پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی، سربراہ جمعیت علمائے اسلام 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمعیت علمائے اسلام کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے پر آج یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا مبارک ثانی کیس میں حتمی فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کیخلاف سازش نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج جب قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کےفیصلے کی گولڈن جوبلی مناررہی ہے اور ساتھ ہی اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علماء کرام متفق ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll