جی این این سوشل

پاکستان

بونا راست منصوبہ پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم

بونا راست کنیکٹیویٹی منصوبے سے رقوم کی منتقلی کے غیرروایتی چینلز کا خاتمہ اور حوالہ ہنڈی کا راستہ بند ہوگا، شہباز شریف کا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بونا راست منصوبہ پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم
بونا راست منصوبہ پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بونا راست منصوبہ پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سے نہ صرف عوام کو سہولت ہوگی بلکہ ملک کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی فائدہ پہنچائے گا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ بونا راست کنیکٹیویٹی منصوبے سے رقوم کی منتقلی کے غیرروایتی چینلز کا خاتمہ اور حوالہ ہنڈی کا راستہ بند ہوگا، بوناراست کنیکٹیوٹی جدید تکنیکوں کے ذریعے مالیاتی لین دین کو فروغ دینے کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے، بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈررقوم کی منتقلی کا نظام ہے۔ اس منصوبے کے تحت پاکستانی اور عرب ممالک کے درمیان رقوم کی منتقلی کو آسان، محفوظ اور شفاف بنایا جائے گا۔

بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبے پر نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بونا راست کنیکٹیوٹی بہت اہم منصوبہ ہے، بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے، منصوبے سے پاکستان اور عرب ملکوں میں رقوم کی منتقلی شفاف اور مؤثر انداز میں ہوسکے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بونا راست سے عوام کو سہولت اور کاروبار فروغ پائے گا، منصوبے سے عرب ملکوں سے پاکستانی شہری رقوم کی منتقلی کرسکیں گے، پاکستانی رقوم کی منتقلی شفاف انداز میں محفوظ اور باآسانی کرسکیں گے، منصوبے سے رقوم کی منتقلی کے غیرروایتی چینلز کا خاتمہ ہوگا، منصوبے سے پاکستان کا رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بونا راست منصوبہ ترسیلات زر میں بھی اضافے کا سبب بنے گا، منصوبے سے حوالہ اور ہنڈی کا خاتمہ ہوگا، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور کرن داس کے تعاون پر شکر گزار ہیں، ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت بونا سے جوڑا جارہا ہے، بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے بہت اچھا کام کیا ہے، پہلے میں کچھ غلطیاں صحیح کرنا چاہوں گا، کرنداز کے سی ای او نے بتایا کہ اس کے مکمل ہونے کا وقت 5 سال تھا لیکن اسے 5 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام آرہا ہے، بونا راست کنیکٹیوٹی ایک انتہائی اہم قدم ہے، وزیر اعظم کی چئرمین شپ میں ہم نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی، وزیراعظم کی قیادت میں معیشت بہترین کی جانب گامزن ہے، ایک ہفتے پہلے ہم نے ٹرانسفارمیشن ٹیم سے مشاورت کی اور ہم سعودی کی ٹرانسفارمیشن سے بہت کچھ سیکھیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائراور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، توانائی کےشعبےمیں اورٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے پر عزم ہیں، ہمارا ڈیجیٹل کی اکانومی طرف بڑھنا خوش آئند ہے، ڈیجیٹائزیشن کا عمل کسی بھی ملک کی ترقی کااہم جزو ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن سےغربت اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا، ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی اور بدعنوانی کاخاتمہ ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بونا راست منصوبہ ملک میں میکرو اکنامک استحکام لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

بونا راست کیا ہے؟

بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے جو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مالیاتی لین دین کو آسان بناتا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے حوالہ ہنڈی جیسے غیر قانونی طریقوں کا خاتمہ ہوگا اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی آمدنی کو محفوظ طریقے سے اپنے ملک بھیج سکیں گے۔

موسم

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست تریپورہ میں طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کے 8 اضلاع میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارش نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ، بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے اور ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔ اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے زائد ہوچکی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے۔ متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشون اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ ٹرانسپورٹ بند اور ریلوے سروس معطل ہیں۔ کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 موٹر وے حادثہ: تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق

سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ بھیانک حادثہ دادلو کے قریب پیش آیا جب رحیم یار خان جانے والی ایک کار تیز رفتار ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ 

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تیز رفتار ہونا معلوم ہوئی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتار تھی اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ کار ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پوری طرح تباہ ہو گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ،ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

لاہور :وفاقی حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس فیصلے سے نہ صرف ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں بلکہ غریب عوام کو بھی مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ اس سے ان کی روزگار پر برا اثر پڑے گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حکومت کے پاس یوٹیلیٹی سٹورز کو چلانے کے لیے کافی فنڈز نہیں ہیں۔ 

ائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگا اس کے مطابق سٹورز بند ہو جائیں گے۔

یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہےاور ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll