Advertisement

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 448 رنز پر پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی

پاکستان نے دوسرے دن بھی اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے بنگلادیش کو دباؤ میں رکھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 22nd 2024, 6:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان  نے بنگلہ دیش کے خلاف 448  رنز پر پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بیٹرز سعود شکیل اور محمد رضوان نے شاندار سنچریاں سکور کرکے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

دونوں بیٹرز نے اپنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی ہے اور اب بھی کریز پر موجود ہیں۔ کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی اور اب اسکور 295 رنز ہے۔

کھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اوپنرز کو جلد ہی آؤٹ کردیا۔ عبد اللہ شفیق اور کپتان شان مسعود جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ تاہم صائم ایوب اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں سکور کرکے پاکستان کی پوزیشن کو بہتر کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے بیٹرز پر مسلسل دباؤ ڈالا۔ تاہم سعود شکیل اور محمد رضوان نے شاندار پارٹنرشپ کرکے بنگلادیشی حملے کو ناکام بنایا۔

پاکستان نے دوسرے دن بھی اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے بنگلادیش کو دباؤ میں رکھا۔ سعود شکیل اور محمد رضوان کی سنچریوں نے پاکستان کو میچ میں واضح برتری دلا دی ہے۔

وافضح رہے کہ پاکستان  نے بنگلہ دیش کے خلاف 448  رنز پر پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی 

Advertisement
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 16 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 10 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 13 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 15 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement