عدالت نے مونس الٰہی اور ضیغم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا


منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الٰہی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں مونس الٰہی سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہو ئی۔ جس میں جج تنویر احمد نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی۔
عدالت نے مونس الٰہی اور دیگر 5 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرننے کا حکم بھی دے دیا ہے۔مونس الٰہی کے علاوہ دیگر اشتہاری ملزمان میں فراست علی چٹھہ، امتیاز علی شاہ، عامر سہیل اور عامر فیاض شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے مونس الٰہی اور ضیغم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ نے مونس الٰہی کے نام پر لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی ضبط کرنے اور قصور میں 26 کنال سے زائد اراضی بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔
اسپیشل سینٹرل عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 14 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل



