جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے سے بری

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے سے بری
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے سے بری

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت میں عالیہ حمزہ اور وکلاء کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ 

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا۔

سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

 

تجارت

کے الیکٹرک نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

نیپرا مئی اور جون میں مرحلہ اوار مئی اور جون کی  ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کے الیکٹرک نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

کراچی: بجلی سپلائی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے سماعت 29 اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست منظور ہوئی تو کے ای صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا مئی اور جون میں مرحلہ اوار مئی اور جون کی  ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے، کے ای کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی جاچکی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک کیلئے اجلاس

مریم نواز نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں جرائم کی روک  کیلئے اجلاس

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے تمام علاقوں میں جرائم کے گڑھ کے خاتمے کے لئے فوری کارروائی کریں۔

 لاہور میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو صوبے بھر میں سڑکوں پر ڈکیتیوں کی روک تھام کی ذمہ داری سونپی۔

انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر اور تمام اضلاع میں جرائم کی شرح میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 21 کارکنا ن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے شیر افضل مروت کو بھی گولڑہ تھانے میں کچھ دیر کے لیے حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں میں چھوڑ دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 21 کارکنا ن  کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: مقامی عدالت نے بدھ کو ترنول سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

وافضح رہے کہ کارکنان ترنول میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے جمع ہوئے  تھے۔


پی ٹی آئی کے ایم این اے شیر افضل مروت کو بھی گولڑہ تھانے میں کچھ دیر کے لیے حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں میں چھوڑ دیا گیا۔

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان اور اسد قیصر آج صوابی میں جلسہ عام کی قیادت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll