Advertisement

بھارت : مسلمان نمائندہ تنظیموں نے وقف ترمیمی بل مسترد کردیا

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،جمعیت علمائے ہند، جماعت اسلامی اور جمعیت اہل حدیث کے رہنماوں نے نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران بل کی مخالفت کا اظہار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 23rd 2024, 11:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت : مسلمان نمائندہ تنظیموں نے وقف ترمیمی بل مسترد کردیا

بھارت میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں نے ''وقف ترمیمی بل دوہزار چوبیس'' کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر آئینی،غیر جمہوری، غیر منصفانہ اور قانونی شریعت کے منافی قرار دیا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،جمعیت علمائے ہند، جماعت اسلامی اور جمعیت اہل حدیث کے رہنماوں نے نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران بل کی مخالفت کا اظہار کیا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے خبردار کیا کہ اگر ترمیمی بل منظورکیا گیا تو وقف املاک خطرے سے دوچار ہوجائیں گی اور مسلمان اپنے وقف اثاثوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔

Advertisement