جی این این سوشل

علاقائی

سندھ حکومت کا اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ

وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ پولیس اور سول سروس دونوں سے ہوسکتا ہے، صوبے کے ہر ضلع میں انسداد منشیات عدالتیں ہوں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ حکومت کا  اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ و قانون ضیاء لنجار کے مطابق آئندہ ہفتے سندھ اسمبلی میں قانون سازی کی جائے گی،  اٹھارویں ترمیم میں نارکوٹکس کا محکمہ صوبوں کو منتقل تو ہوا مگر کوئی باضابطہ قانون موجود نہیں تھا۔

ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ اے این ایف کے قوانین کے تحت گرفتار ملزمان کو ایکسائز اور پولیس حکام عدالتوں میں پیش کرتے تھے، اب صوبے بھر میں علیحدہ نارکوٹکس فورس ہوگی جب کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ ڈی جی ہوگا جو گریڈ اکیس یا بیس کا افسر ہوگا۔

وزیرداخلہ سندھ کہتے ہیں کہ نارکوٹکس فورس کا سربراہ پولیس اور سول سروس دونوں سے ہوسکتا ہے، صوبے کے ہر ضلع میں انسداد منشیات عدالتیں ہوں گی، قانون سازی موجودہ سیشن میں ہی کرلی جائے گی۔

علاقائی

ڈاکوؤ ں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹر داخلہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکوؤ ں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رحیم یار خان: کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹر داخلہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے آج جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا : موٹر وے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلاک 

سرگودھا میں موٹروے پر 4 کار سوار پر اسرار طور پر ہلا ک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچےکی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ کار سوار فیملی لاہورکی رہائشی ہے اورلاہور سے اسلام آباد جارہی تھی ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ ایک شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آبا د ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آبا د ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد :  اسلام آباد ہائیکورٹ نے  پی ٹی آئی کی رہنما  عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں پرسماعت کی۔

 دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں؟ اس پر وکیل عامیہ حمزہ نے بتایاکہ عالیہ حمزہ نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے۔

عدالت نے عالیہ حمزہ کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے؟ وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور اور پولیس کو عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنےسے روک دیا۔

ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو 15 دنوں میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll