جی این این سوشل

پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا نا فضل الرحمن کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،چوہدری ظہور الٰہی کے دور میں مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود کے ساتھ بھی گہرے مراسم تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمن   کی  چوہدری شجاعت حسین  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مولانا فضل الرحمن منگل کے روز یہاں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے ، انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا نا فضل الرحمن کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،چوہدری ظہور الٰہی کے دور میں مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود کے ساتھ بھی گہرے مراسم تھے ،انہوں نے کہا کہ تعلقات کا یہ سلسلہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بھی قائم ہے اور قائم رہے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگ اور دوست ہیں ، ہم چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے آئے تھے لیکن چوہدری شجاعت حسین نے 22اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں ہمیں حلوہ کھلایا اورختم نبوت کے حوالے سے کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

اس موقع پر مولانا امجد خان نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ 1974میں قومی اسمبلی میں پاس ہونے والی قراردادوں اور مکمل کارروائی کو کتابی شکل دے دی گئی ہے ،پانچ جلدوں میں چھپی ہوئی یہ کتاب جلد آپ کو بھجوائیں گے ۔ملاقات کے اختتام پر چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، ترجمان جے یو آئی اسلم غور ی ، حافظ نعیم ، حافظ غضنفر ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی مولانا امجد خان اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

جرم

کراچی میں کارساز جان لیوا حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ کیس میں پیش رفت رک گئی

ایک ہفتہ قبل   تیز رفتار گاڑی میں سوار  ملزمہ نے موٹرسائیکل سواروں اور دوسری گاڑیوں کو روند ڈالا تھا، حادثے میں باپ اور  بیٹی جاں بحق  جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں کارساز جان لیوا حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ کیس میں پیش رفت رک گئی

کراچی : کراچی میں کارساز جان لیوا حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ معمہ بن گئی۔
تفصیلات کت مطابق کیس کی تفتیش کو بریک لگ گئی،کیس میں کسی قسم کی بھی  پیش رفت نہ ہوسکی ، ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل ایگزامن رپورٹ کئی روز بعد بھی نہ آسکی ،19اگست کو ہونے والے حادثے کو8روز گزر گئے ۔
 تفتیشی ذرائع کے مطابق 8روز میں 3سرکاری تعطیلات بھی ہوئیں ، پولیس حکام کو بھی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے،وکلاء کی موجودگی میں ملزمہ کا ابتدائی بیان بھی لیا گیا، ملزمہ کے بیان سے بھی پولیس کو کوئی مدد نہ مل سکی۔

واضح  رہے ایک ہفتہ قبل   تیز رفتار گاڑی میں سوار  ملزمہ نے موٹرسائیکل سواروں اور دوسری گاڑیوں کو روند ڈالا تھا، حادثے میں باپ اور  بیٹی جاں بحق  جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے  منظور

سینٹ میں الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل متفقہ منظور کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔ جس پر چیئرمین نے ووٹنگ کروائی۔

ایوان نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل متفقہ طور پر ایوان سے منظور کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 بھی ایوان سے پاس ہوا، قومی اسمبلی پہلے ہی یہ بل منظور کرچکی ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نہ کہا جائے قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا ہے تو ہم بھی کردیں، یہ لوگ کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، یہ قانون بدنیتی پر مبنی ہے، ایوان کا مذاق مت اڑائیں، سینیٹ کے ممبران کا حق ہے وہ بل کا جائزہ لیں، اس بل کو قائمہ کمیٹی بھجوائے بغیر منظور نہ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ پہنچنے پر چینی وزارت خارجہ کے شمالی امریکہ اور اوشیانی محکمہ کے سربراہ یانگ تاؤ اور چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے سلیوان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بیجنگ پہنچ گئے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بیجنگ پہنچ گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر  جیک سلیوان تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

بیجنگ پہنچنے پر چینی وزارت خارجہ کے شمالی امریکہ اور اوشیانی محکمہ کے سربراہ یانگ تاؤ اور چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے سلیوان کا استقبال کیا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا یہ  آٹھ سال بعد  چین کا پہلا دورہ ہے۔

دورے کے دوران  تائیوان کے مسئلے  اور چین کی اسڑیٹجک سلامتی پر سنجیدہ بات  چیت کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll