جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

عارف علوی کی پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندورنی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں جس کی تصدیق عاطف خان نے بھی کی ہے۔

عارف علوی نے سابق وزیر شکیل خان اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست کی۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی مشکل میں ہے احتیاط کی جائے۔

علاقائی

پنجاب میں چیف منسٹرانٹرن شپ پروگرام کا آغاز

پروگرام کے تحت انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں چیف منسٹرانٹرن شپ پروگرام کا آغاز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چیف منسٹرانٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

 وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوان قدم بڑھائیں ، روشن مستقبل ان کا منتظر ہے، حکومت نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔

چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6 ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی، جن کا دورانیہ 6 ماہ ہے۔

اس پروگرام کے تحت انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ گزشتہ 2 برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو ترجیح دی جائے گی۔

انٹرن شپ پروگرام میں اپلائی کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 برس ہے، منتخب انٹرنی کو نجی شعبے کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی ، 27 روز میں 245 افراد جاں بحق

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 92، کے پی میں 74، سندھ میں 47 ،بلوچستان میں 22، کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جان کی بازی ہارے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی ، 27 روز میں 245 افراد جاں بحق

 ملتان میں طوفانی بارش کا 48 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور صرف 2 گھنٹے میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 27 روز میں 245 افراد جاں بحق اور 446 زخمی ہو گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 92، کے پی میں 74، سندھ میں 47 ،بلوچستان میں 22، کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جان کی بازی ہارے جبکہ ایک ہزار 2 مکانات مکمل اور 3475 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

ترجمان واسا ملتان کے مطابق اس سے قبل 134.5 ملی میٹر بارش 1976 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ملتان میں شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں بوسن روڈ، حسن پروانہ روڈ، شاہین مارکیٹ۔خانیوال روڑ۔چو کمہاراں۔واٹر ورکس روڑ۔معصوم شاہ روڑ قدیر آباد۔اور گلگشت کے علاقے میں پانی جمع ہوگیا۔

بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ  چند روز  تک جاری  رہیگا۔ڈپٹی کمشنر  ملتان کے مطابق ضلع  بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، شہری احتیاطی تدابیر  اختیارکریں۔ملتان میں رواں مون سون بارشوں کا سلسلہ جوبن پر ہے 27 اگست منگل کو ہونی والی طوفانی بارش نے  48 سالہ ریکارڈ توڑ دیا اور گزشتہ روز شب ساڑھے  8 بجے تک سب سے زیادہ بارش چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 172 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ  1976 میں ملتان میں سب سے زیادہ ریکارڈ 134.5 ملی میٹر تھا منگل کے روز  طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد  کی ہدایت پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے واسا میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ہائی الرٹ جاری کرتے  ہوئے تمام  سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں  میں نکاسی آب کے  لیے آپریشن شروع کردیا گیا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلانے کی ہدایت کی اور انہوں نے لمحہ بہ لمحہ شہر بھر میں نکاسی آب کے جاری آپریشن کی مانیٹرنگ کی اس دوران ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا اور واسا کو نکاسی آب کا سلسلہ تیز کرنے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کے نشیبی ایریاز میں متعلقہ سیوریج سب ڈویژن کو ترجیحی بنیادوں پر مشینری کے ذریعے بارش کا پانی کلیئر کرنے کا بھی حکم دیا  منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے چونگی نمبر 9،سمیجہ آباد،انڈر بائی پاس  ڈسپوزل اسٹیشنز سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ڈسپوزل اسٹیشنز اسٹیشن کی ورکنگ اور شاہراں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشن پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے  ڈپٹی ڈائریکٹر  کو میپکو حکام سے فوری رابطہ کرکے بجلی بحال کروانے اور ڈسپوزل اسٹیشن کو جنریٹر پر چلانے کا حکم دیا اس دوران ڈائریکٹر  ورکس عارف عباس نے ایم ڈی واسا  کو ڈسپوزل اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئی بارش سے متعلق رپورٹ  بھی پیش کی  رپورٹ  کے مطابق سب سے زیادہ بارش چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 172 ملی میٹر،کڑی جمنداں  ڈسپوزل اسٹیشن پر 137 ملی میٹر،, پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گء جبکہ بارش کا سلسلہ رات  تک جاری رہا اس دوران ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے تمام سیوریج افسران کو  شاہراوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کو بروقت نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور انہوں نے تمام افسران کو مزید بارش کی پیشگوئی کے سلسلے میں الرٹ رہنے اور اپنی اپنی حدود میں نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا انہوں نے  بارش کے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کی انہوں نے تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے آفسران اور سٹاف کو  بارش کے پانی کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں حاضری کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اندریکا رتوتے کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔

اعلیٰ سطح کے وفد میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، فدی ایل اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ مالک سیسے بھی شامل تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی ، محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمگیر مسئلہ ہے، پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی ، انہوں نے پاکستان میں حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، اس  کو ہر صورت روکنا ہو گا، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll