جی این این سوشل

پاکستان

پرویز الہٰی سمیت اہل خانہ کے نام پی سی ایل سے نکلوانے کے لیے درخواست دائر

پرویز الہیٰ فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کےلئے جانا چاہتے ہیں، درخواست

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پرویز الہٰی سمیت اہل خانہ کے  نام پی سی ایل  سے نکلوانے کے لیے درخواست دائر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی نے اپنے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکریٹری اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں جبکہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور برطانیہ کے لیے جانا چاہتا ہوں، پرویز الہٰی سمیت دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔

پاکستان

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

عارف علوی کی پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندورنی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی متحرک ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں جس کی تصدیق عاطف خان نے بھی کی ہے۔

عارف علوی نے سابق وزیر شکیل خان اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست کی۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی مشکل میں ہے احتیاط کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی

رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر  کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث 6 درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ رضوان 7 درجے ترقی پاکر ٹاپ 11 میں شامل ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل باالترتیب دوسری تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروکس 3 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اسی طرح بابراعظم تیسری پوزیشن سے نویں پوزیشن پر گر گئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 734 ہے جبکہ رضوان 11ویں نمبر پر موجود ہیں انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 728 ہے جبکہ 7 رجے ترقی ہوئی ہے۔ سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بالنگ میں بھی شاہین آفریدی 8ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انکی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ 2 سب میرین کیبلز میں خرابی ہے، پی ٹی آے

ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ کی سست روی  کی وجہ  2 سب میرین کیبلز میں خرابی ہے، پی ٹی آے

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی سست روی کو 2 سب میرین کیبلز میں خرابی کی وجہ بتایا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو ایس ایم ڈبلیو 4 اور اے اے ای1 میں خرابی ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے جبکہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll